data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عاید کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی۔ وفاقی دارالحکومت میں نوید قمر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں پیش کیے گئے بجٹ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قائمہ کمٹی برائے خزانہ نے سولر پینل پر سیلز مسترد کر دیا اور نے سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عاید کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کر دی، چیئرمین کمیٹی قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتیں سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے کے خلاف ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی کچھ تجویز نوٹ کرلی گئی ہیں، جبکہ نوید قمر کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے متفقہ طور پر سولر پینل پر سیلز ٹیکس لگانے پر ایف بی آر کی تجاویز کو مسترد کر دی۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی سولر پینل پر سیلز ٹیکس عاید کرنے کی تجویز بھی مسترد کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سولر پینل پر سیلز نے سولر پینل پر قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی سیلز ٹیکس کی تجویز

پڑھیں:

امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے پیش دوقراردادیں مسترد

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکی سینیٹ میں غزہ میں شہری ہلاکتوں کے رد عمل میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے پیش کی گئی 2 قراردادیں مسترد ہو گئیں انہیں اس سال کے اوائل میں پیش کی گئی اسی نوعیت کی قراردادوں کے مقابلے میں زیادہ حمایت ملی. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ دونوں قراردادیں ریاست ورمونٹ سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن اور ڈیموکریٹس کے حامی تصور کیے جانے والے سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش کی تھیں، 100 رکنی ایوان میں یہ قراردادیں بالترتیب 73 کے مقابلے میں 24 اور 70 کے مقابلے میں 27 ووٹوں سے مسترد کی گئیں.

(جاری ہے)

برنی سینڈرز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ڈیموکریٹک کاکس کی اکثریت نے اس کوشش کی حمایت کی انہوں نے کہا کہ ماحول بدل رہا ہے، امریکی عوام اربوں ڈالر اس مقصد کے لیے خرچ نہیں کرنا چاہتے کہ غزہ میں بچوں کو بھوکا رکھا جائے ڈیموکریٹس اس مسئلے پر آگے بڑھ رہے ہیں اور مجھے جلد ریپبلکنز کی حمایت کی بھی امید ہے یہ قراردادیں 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے بموں کی فروخت اور 20 ہزار خودکار رائفلوں کی ترسیل کو روکنے کے لیے پیش کی گئی تھیں.

سنیئرامریکی سیاست دان سینیٹر برنی سینڈرز2016اور2020کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے بھی میدان میں اترے تھے تاہم وہ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے انہیں ایک لبرل سوشلسٹ لیڈرسمجھا جاتا ہے اور اپنے نظریات کی بنیاد پر ہی انہوں نے ڈیموکریٹس پرٹی کی بجائے آزادامیدوار کی حیثیت سے سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیا تھا یہودی خاندان میں پیدا ہونے کے باوجو د برنی سینڈراسرائیل مخالف نظریات رکھتے ہیں وہ کانگریس کے اندر اور ذرائع ابلاغ پر اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کو کھل کر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں . 

متعلقہ مضامین

  • چینی کی صنعت نے 300 ارب کما لئے، صارفین مارے گئے: قائمہ کمیٹی
  • قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا لاہور لیبارٹریز کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے پراظہاراطمینان 
  • لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد
  • سینیٹ کی تجارت اور خزانہ کمیٹیوں کا کوئٹہ میں مشترکہ اجلاس،پاک ایران تجارت میں درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کتنی نشستیں رہ گئی ہیں؟
  • بلوچستان کی تجارتی اور سماجی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کا مطالبہ
  • امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کے پیش دوقراردادیں مسترد
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • پنجاب اسمبلی نے مویشیوں سے آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
  • قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی طلب