کراچی: گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور موقع سے30 بور پستول برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا
پڑھیں:
کراچی: ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی پر ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کےلیے میسج بھیجا گیا۔
اس حوالے سے ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔
ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔