نائیجیریا کے گاؤں پر ہولناک حملہ، 100 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا: نائیجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 100 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی اور درجنوں بے گھر ہو گئے ہیں، واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ہولناک واقعہ ریاست بینو کے علاقے یلواتا میں پیش آیا جہاں مسلح حملہ آوروں نے رات کی تاریکی میں اچانک دھاوا بول دیا، حملہ آور جدید اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے گاؤں کے مکینوں کو نشانہ بنایا۔
بازار میں کئی لاشیں ایسی حالت میں تھیں کہ شناخت ممکن نہیں تھی، ان کے ساتھ کھانے پینے کا سامان اور زرعی اوزار بھی جلے پڑے تھے۔
نائیجیریا کی وسطی پٹی میں گزشتہ کئی برسوں سے کسانوں اور چرواہوں کے درمیان زمین کے تنازعات پر کشیدگی جاری ہے، جس میں نسلی اور مذہبی تقسیم نے شدت پیدا کر دی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق موجودہ حملہ حالیہ برسوں کے بدترین حملوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب صدر بولا ٹینوبو نے ان حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز بینو ریاست کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ ان کا صدر بننے کے بعد اس علاقے کا پہلا دورہ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی ریاست یوٹا میں بگولوں سے کئی مکانات تباہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-11
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست یوٹا بگولوں سے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے باعث جنوب مشرقی یوٹا کی سان جوآن کاؤنٹی میں ایک گھنٹے کے دوران 2بگولے پیدا ہوئے۔ گرینڈ جنکشن، کولوراڈو میں نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات کرس سینڈرز نے بتایا کہ طوفان کا دائرہ 16 کلومیٹر پر محیط تھا۔ ناواجو نیشن کے صدر بو نیگرن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ طوفان سے علاقے کے 3مکانات منہدم ہو گئے۔
امریکی ریاست یوٹامیں بگولے سے آسمان سیاہ ہوگیا ہے