Daily Sub News:
2025-08-03@02:40:26 GMT

آزاد کشمیر کا بجٹ اجلاس، 3کھرب 10ارب سے زائد کا بجٹ پیش

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

آزاد کشمیر کا بجٹ اجلاس، 3کھرب 10ارب سے زائد کا بجٹ پیش

آزاد کشمیر کا بجٹ اجلاس، 3کھرب 10ارب سے زائد کا بجٹ پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز

مظفر آباد (سب نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا۔آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ عبدالماجد خان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ حجم کا کل تخمینہ 310ارب 20کروڑ رکھا گیا ہے، جو آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے، نئے مالی سال کیلئے 86 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ 310 ارب 20 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 61کروڑ روپے ہے جبکہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 49 ارب روپے ہے۔آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کے برابر یعنی بالترتیب 10 اور 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں صحت کارڈ کے اجرا کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے ہیں، ایجوکیشن پیکیج کے تحت سکولز کی اپ گریڈیشن اور نئے ادارہ جات کے قیام کیلئے 2 ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔عبدالماجد خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، تمام محکموں میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ ہو چکا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے عوام الناس کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے فوڈ سبسڈی میں 37 ارب 99 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں، شعبہ رسل و رسائل کیلئے 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان نے ایوان کے دروازے بند کر کے احتجاج کیا اور دھرنا دیا جس کی وجہ سے حکومتی اراکین ایوان میں داخل نہ ہو سکے اور اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ ایوان کے اندر آ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، انہوں نے اپوزیشن کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر پارلیمانی قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو پاکستان تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مذاکرات کیلئے بے چین ہیں، بلاول بھٹو نیب خیبرپختونخوا نے کوہستان 40ارب روپے مالی اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں، اعظم سواتی طلب امریکا سن لے، ایران کبھی سرینڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای مسلسل ایرانی حملوں سے اسرائیل کے دفاعی ایرو میزائل انٹرسیپٹرز کی مقدار کم ہو رہی ہے،امریکی اخبار اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ بھارت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات اور ظہرانے سے بری طرح گھبرا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بجٹ اجلاس کا بجٹ

پڑھیں:

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال مالی سال 2025-2026 کے آغاز میں ہی اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2025 کے لیے مقررہ 748 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیاں  گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89 ارب روپے اضافی ہیں جبکہ جولائی 2024 میں 659 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جولائی 2024 کا مقررہ ہدف 657 ارب روپے بھی مکمل کیا تھا، رواں مالی سال کے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس اقدامات متعارف کرائے گئے تھے۔ جس کا مقصد مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے نئے اقدامات کے نتیجے میں جولائی کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی نمایاں طور پر بہتر رہی، جولائی 2025 میں ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے، سیلز ٹیکس سے 352 ارب روپے، کسٹمز ڈیوٹی سے 113 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) سے 46 ارب روپے وصول کیے۔

حکومت نے مالی سال 2025-2026 کے لیے مجموعی طور پر 14.131 کھرب روپے کا سالانہ محصولات ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف  کے حصول کے لیے ایف بی آر کو ہر ماہ بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی.

ایف بی آر کے مطابق اس کامیابی کا سہرا بہتر نگرانی کے نظام، ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال، ٹیکس نیٹ کے پھیلاؤ اور سخت تعمیلی اقدامات کو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
  • آزاد کشمیر کا ناظم اطلاعات یا ہندوستان کا جاسوس؟
  • وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کیلئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان
  •  پیکٹا افسران کے مالی اختیارات میں اضافہ
  • ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا
  • ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا
  • خاتون نے طلاق کیلئے 77 ارب روپے کا دعویٰ دائر کر دیا
  • معروف کشمیری رہنما غازی ملت سردار ابراہیم خان کو بچھڑے 22 برس گزر گئے
  • سردار محمد ابراہیم خان کا تحریکِ آزادی کشمیر کے حوالہ سے ناقابلِ فراموش کردار ہے، پیر مظہر سعید
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقع پر بیان