اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے ۔۔۔۔ ؟؟؟عوام کے لئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ماہانہ 5 ہزار روپے فراہمی کا آغاز کردیا گیا ، تاہم یہ رقم کس کو ملے گی؟
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے روشن مستقبل کارڈ اور بیوہ خواتین کیلئے سہارا کارڈ لانچ کردیا۔
صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ انتہائی غریب اور نادار افراد کو ان کارڈز سے سہولت فراہم دی جائیں گی۔
سید قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ مزیدافراد کو بھی اس سہولت کےتحت ریلیف دیا جائے گا ، بیوہ خواتین ،یتیم بچے ہر ماہ اے ٹی ایم سے 5000 روپے باآسانی حاصل کرسکیں گے۔
انھوں نے کہا کہ نادار اور یتیم بچیوں کی شادی کیلئے فنڈز بھی بڑھادیئے گئے ہیں ، صوبہ بھر سے نادار ،یتیم اور بیوہ خواتین کی اجتماعی شادی کیلئے 25 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ اجتماعی شادیوں کیلئے مختص 88 کروڑ کی رقم میں بھی اضافہ کررہے ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کی جامعات میں جلد معذور طلبا و طالبات کو الیکٹرک وہیل چیئرز فراہم کریں گے جبکہ خواتین کیلئے پہلے سے قائم بولو ہیلپ لائن کو بھی جلد اپ ڈیٹ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سماجی بہبود کے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔