راولپنڈی:

شہریوں کو خواتین کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم ہتھیانے والے مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے، جس کی معاونت اور سہولیات کے لیے مبینہ طور پر راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل بھی ملوث نکلے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر سب انسپکٹر اظہر اقبال گوندل اور سرکاری وکیل ندیم سلطانی سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری، دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ اور پولیس آڈر اور دیگر  دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس افسر کی مدعیت میں درج  مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہےنوشیروان عرف نیازی، ظل شاہ، قیصر محمود، راشد علی اور سب انسپکٹر اظہر محمود گوندل، سابق کانسٹیبل راولپنڈی پولیس محسن گوندل، سرکاری وکیل ندیم سلطانی اور جعلی وکیل علی گوندل ہنی ٹریپ گینگ میں شامل پائے گے۔

بتایا گیا کہ گینگ مختلف اوقات میں مختلف لوگوں کو لڑکیوں کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے رقوم ہتھیاتا رہا، گینگ کے سرغنہ نوشیروان نے درجنوں مقدمات کا انکشاف کیا اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ  گینگ کے ممبران علی گوندل اور راشد علی عباسی مخلتف غیر متعلقہ خواتین کے شناختی کارڈز کی کاپیاں حاصل کرکے ان پر اپنے گینگ کی خواتین کی تصاویرلگا کر ہنی ٹریپ کے مقدمات درج کرانے کے لیے استعمال کرتے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سرغنہ پھر لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے کروا کر ہنی ٹریپ کے ملزمان سے بھاری رقوم وصول کرکے عدالتوں میں صلح کر لیتے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ گینگ مختلف اضلاع میں لڑکیوں کے نام تبدیل کرکے انھیں  وکٹم و مدعیہ ظاہر کرکے مقدمات درج کراتا۔

گینگ کا انکشاف اس وقت ہوا جب تھانہ چکلالہ کے مقدمے کی وکٹم اور تھانہ سٹی اٹک کے مقدمے کی وکٹم کے سمپلز آپس میں میچ ہوگئے اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے رپورٹ میں لکھا کہ دونوں لڑکیاں یا جڑواں بہنیں ہیں یا ایک ہی لڑکی نے نام بدل کر ڈی این اے کروایا ہے۔

مقدمے کے مطابق یہ انکشاف بھی ہوا کہ گینگ کا پولیس افسران اور سرکاری وکیل سے بھی مسلسل  رابطہ تھا اور وہ بھی اس گینگ کا حصہ تھے، سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ہنی ٹریپ سے حاصل ہونے والی رقم سے حصہ وصول کرتے تھے۔

پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر اظہر اقبال گوندل اور سرکاری وکیل ندیم سلطانی بطور رکن گینگ کو تھانوں اور کچہری میں معاونت و سہولیات فراہم کرتے، اسی دوران نوشیروان عرف نیازی اور افضال بخاری عرف ظل شاہ دیگر ساتھیوں سمیت تھانہ سوہاوہ جہلم میں  گرفتار ہوگئے۔

ان کی گرفتاری کی وجہ سے جعلی شناختی کارڈ کی حامل لڑکیاں عدالت میں پیش نہ ہوسکیں اور راولپنڈی پولیس عدالت  کے حکم پر اصل لڑکیوں تک پہنچ گی اور یوں ہنی ٹریپ کے منظم گینگ کا راز کھل گیا اور گینگ و سہولت کاروں کا پتہ چلا۔

مزید بتایا گیا کہ گینگ نے راولپنڈی کے مختلف تھانوں سمیت دیگر اضلاع کے تھانوں میں اسی طرح کے مقدمات درج کروائے اور فراڈ دھوکا دہی سے خواتین کو ناجائز ملوث کرکے بھاری رقوم ہتھیا کر جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور سرکاری وکیل راولپنڈی پولیس ہنی ٹریپ کے سب انسپکٹر گیا ہے کہ گینگ کا کہ گینگ

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ABN نیوز نے مبینہ جعلی بین الاقوامی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک