Express News:
2025-08-03@00:26:14 GMT

پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگیا۔ جمعے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا فرانس سے ہوگا۔

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں ملائیشیا کو جاپان کے خلاف دو گول کے فرق سے جیتنا ضروری تھا مگر جاپان نے آخری چار منٹ میں گول کرکے پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے راہ ہموار کر دی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور ملائیشیا کے چار چار پوائنٹس ہوگئے مگر ایک گول زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔

اس سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ نیوزی لینڈ نے 3ـ4 سے جیتا تھا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا اور دوسرا گول یکے بعد دیگرے 13 ویں اور 14 ویں منٹ میں عبدالرحمن نے کیا۔ 28 ویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے پاکستان کی جانب سے تیسرا گول سکور کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کاسلیٹ نے تین گول کی ہیٹرک کی جبکہ نائس ووڈ نے ایک گول سکور کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیمی فائنل

پڑھیں:

پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش میں بھرپور فارم میں ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز کے میچز آدھے گھنٹے سے کم وقت میں جیتے ۔ بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3سے ہرایا۔انہوں نے یہ میچ صرف 29 منٹ میں 11-9، 11-3، 11-8 کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے اسپین کے ہوگو لوفینٹی کو صرف 27 منٹس میں شکست دی تھی۔ میزبان ملک کے پلیئر کے خلاف پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے 11-9، 11-6، 11-5 سے میچ جیتا۔ واضح رہے کہ اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن اسکواش کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج، پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِمقابل
  • شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا
  • لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد
  • پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • لیجنڈز لیگ: سنسنی خیز سیمی فائنل، جنوبی افریقا ایک رن سے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی
  • ڈبلیو ایل سی میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
  • پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپئنز فائنل میں پہنچ گئے