ایف آئی ایچ نیشنز کپ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: پاکستان ملائشیا میں کھیلے جانے والےایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
میڈیا روپورٹ کے مطابق پاکستان آج نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائشیا میں کھیلے جانے والے نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
آج کھیلے گئےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔
نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا انحصار ملائشیا اور جاپانی کے درمیان میچ پر تھا۔
پاکستان کے لیے اہم میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں
پڑھیں:
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم
کراچی:پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم ہوگیا، گیمبیا نے 0-3 سے کامیابی پاکرقومی تیم کوایونٹ سے باہرکردیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کواٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہارگئی۔
گیمبیا کی مضبوط ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کھیل میں بے بس نظر آئی اور ایک گول بھی نہ کرسکی۔
قبل ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سوئیڈن کے اسکائیل برگس کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔
تیسرا میچ سندانے ٹیم کے خلاف 1-1 گول سے برابر رہاتھا، دوسرے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے رستاد کلب کو 0-6 سے شکست دی تھی۔