نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنز کپ ہاکی: پاکستان نے جاپان کو 3-2 سے ہرادیا
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن بہت مضبوط تھی اور اسے ایک کے مقابلے میں 3 گول کی سبقت حاصل تھی۔
تاہم تسیرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ نے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا اور چوتھے کوارٹر میں مزید ایک گول کرکے برتری حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک جاری رہی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 2 اور رانا وحید اشرف نے ایک گول کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اسکاٹ کولسٹ نے 3 اور ووڈ نک نے ایک گول کیا۔
مزید پڑھیے: جونیئر ہاکی ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
اس طرح اب پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا دارومدار ملائیشیا اور جاپان کے میچ پر ہوگا۔ اگر میزبان ملائیشین ٹیم ہارگئی توپھر پاکستان ٹاپ 4 میں جگہ بناتے ہوئے سیمی فائنل کھیل سکے گا۔
اتوار کو پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا جس میں پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمان اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے تھے۔
پیر کو پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا تھا۔ قومی ٹیم کی جانب سے غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟
بدھ کے میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے گزشتہ 2 میچوں کی طرح 3 گول کیے لیکن اسے ایک گول کے خسارے سے شکست ہوئی۔
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ نیشنز کپ ہاکی نیوزی لینڈ سیمی فائنل ایک گول گول کی
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔