پہلگام حملہ آور اب تک آزاد کیوں ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
نیشنل کانفرنس کے صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کسی بھی کشیدگی، جنگ یا بدامنی کا راست اثر کشمیر پر پڑتا ہے اور یہاں کے لوگوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پہلگام حملے میں ملوث افراد کا سراغ نہ لگائے جانے پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وادی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نیشنل کانفرنس نے پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا جس میں فاروق عبداللہ سمیت پارٹی کے سینیئر لیڈران کے علاوہ کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں سیکورٹی ادارے کیوں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ان کے پاس ہے، اسلحہ اور ٹیکنالوجی ان کے پاس ہے۔ انہوں نے اس حوالہ سے مودی حکومت کی بھی سخت تنقید کی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کسی بھی کشیدگی، جنگ یا بدامنی کا راست اثر کشمیر پر پڑتا ہے اور یہاں کے لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ فاروق عبداللہ نے مودی حکومت پر جموں و کشمیر کے حقوق کو بحال کرنے میں تاخیر کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے بھیک یا زبردستی کچھ نہیں مانگتے، ہم صرف اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے پر فاروق عبداللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ان کی سخت مذمت کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ ایران کو نیست و نابود کیا جانا چاہیئے، اس کا ٹرمپ فیصلہ نہیں کر سکتا ہے یہ اللہ کی مرضی ہے کہ کس کو فتح دینی ہے اور کس کو شکست نصیب ہوگی۔ فاروق عبداللہ کے علاوہ پروگرام میں پارٹی کے زونل پریزیڈنٹ اور ایم ایل اے راجپورہ غلام محی الدین میر، ضلع صدر پلوامہ محمد خلیل بند بھی موجود رہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پڑتا ہے کہا کہ
پڑھیں:
لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاستی درجے کے معاملے پر علاقے کے لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے کبھی سچ نہیں بولا، ان کا انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) پر مکمل کنٹرول ہے۔ فاروق عبداللہ کا یہ تبصرہ منوج سہنا کے حالیہ بیان کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کافی اختیارات ہیں، ناقص کارکردگی کو ریاستی درجے سے نہیں جوڑنا چاہیے۔