ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ماڈل و اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کرایا اور آج وہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کر رہی ہیں۔
حریم فاروق نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو ڈبسمیش پر دیکھا تھا جہاں ان کی خود اعتمادی اور خوبصورتی نے فوراً ان کی توجہ حاصل کر لی۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب پہلی بار انہوں نے ہانیہ عامر کو دیکھا تو کہا یہ کون ہے اس کا آڈیشن کرتے ہیں۔
ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ جب وہ آڈیشن دینے آئیں تو وہ تھوڑی نروس تھیں لیکن وہ بہت جلد سیکھ جاتی ہیں اور وہ کچھ بھی حاصل کر سکتی ہیں انہوں نے اس کو ثابت کیا اور وہ آج بھی ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فلم پروڈیوسر، صحافی و ٹی وی میزبان ریحام خان کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو متعارف کرایا، ساتھ ہی کہا کہ اگر وہ انہیں متعارف نہ کراتیں تو کوئی اور انہیں متعارف کراتا۔
ریحام خان نے کہا کہ ہانیہ عامر میں ٹیلنٹ موجود تھا، وہ اس وقت بھی ویڈیوز پر ڈب میشنگ کرتی تھیں اور دوسروں کی اچھی نقل اتار لیتی تھیں جب ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز نہیں تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حریم فاروق ریحام خان ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حریم فاروق ہانیہ عامر ہانیہ عامر کو انہوں نے
پڑھیں:
کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔