آج بروزجمعرات،19جون 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جس پر بھی اعتبار کیا اُس نے دھوکا ہی دیا، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت کن لوگوں کے لئے برباد کیا ہے آپ کو چاہئے اب سنبھل کر چلیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میںہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جس میں ان کو مشکل محسوس ہو رہی تھی وہ اب اللہ کا نام لےکر ہاتھ ڈال سکتے ہیں انشاءاللہ کامیابی ملے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جو ذرا سا بھی رسکی ہو، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اب صورتحال کمزور ہے آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، محتاط رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کافی عرصے سے کسی بھی بڑی مشکل کا شکار ہیں وہ اب انشاءاللہ اِس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور ایک صاف راستہ اب آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن لوگوں نے اپنے لئے مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں وہ سچے دِل سے توبہ کریں اِس وقت ان کو سیدھے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے اگر بہتری چاہتے ہیں تو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر.


آپ کسی بھی ایسے کام کے قریب بھی نہ جائیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی شک ہو، ان دِنوں آپ کو نقصان دینے والے بہت ہیں سازش چل رہی ہے اپنا صدقہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی پریشانی آپ کی اپنی پیدا کردہ ہے جذباتی پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور غلطی کر جاتے ہیں، پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے آج بھی کچھ ایسا ہی دن ہے سنبھل کر چلیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کافی دِنوں سے خود کو کسی بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ اس سے نجات حاصل کرنے کے قریب ہیں اور بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات بدل رہے ہیں اور بحکم اللہ آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں آپ اللہ کا نام لےکر جس کام میںہاتھ ڈالیں گے اُس میں کامیابی ملنے کے امکانات ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس مسئلے ہیں اس سے نکلنے کا آج انشاءاللہ قدرتی وسیلہ بن سکے گا اور جس کام میں کافی دِنوں سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب ختم ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی الجھن کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ ایک دو دن میں اس سے نکل جائیں گے اور گھریلو مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا آپ جس بھی طرف اُمید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ بھی پوری ہو سکے گی، گھر میں جو بڑی ضرورت ہے وہ پوری ہو گی۔

پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کسی بھی کام میں جو لوگ ہیں وہ

پڑھیں:

ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی محسن نقوی کی پوسٹ کے مطابق آٹھ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ایونٹ متحدہ عرب امارات کے دو مقامات (دبئی کرکٹ اسٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم) پر منعقد ہوگا۔

 

ACC T20 Asia Cup venues and match timings are out! Looking forward to packed stadiums and some truly breath-taking encounters! pic.twitter.com/eKrJcwnJlj

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 2, 2025

ابو ظبی کا زید کرکٹ اسٹیڈیم ایونٹ کے آٹھ میچز کی میزبانی کرے گا جس میں 23 ستمبر کا سپر فور کا ایک مقابلہ بھی شامل ہے۔

جبکہ ٹورنامنٹ کا زیادہ تر حصہ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں 14 ستمبر کو پاک بھارت ٹاکرا اور 28 ستمبر کو شیڈول فائنل شامل ہے۔

9 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہنے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوں گے سوائے 15 ستمبر کے میچ کے۔

واضح رہے 2026 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • چین روس مشترکہ مشق 2025 کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
  • ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • اسپیس ایکس: ’کریو 11‘بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا، استقبال کیسا ہوا؟
  • لیاری کے انڈر 15 بوائز نے ناروے کپ 2025 جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا
  • ایشیاء کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا گیا
  • سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ
  •  پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری کر دیا
  • ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا