حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا30کا باضابطہ اجرا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025کا باضابطہ اجرا کر دیا۔
وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کردہ نئی الیکٹرک وہیکل (ای وی)پالیسی 30-2025 نہ صرف ملکی معیشت کو مستحکم کرے گی بلکہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے، اس پالیسی کو پاکستان کی صنعتی، ماحولیاتی اور توانائی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی اور انقلابی قدم قرار دیا۔پریس کانفرنس کے دوران ہارون اختر خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پالیسی وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ، ماحولیاتی تحفظ، اور مقامی صنعت کی ترقی ہے۔
ہارون اختر خان نے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف قومی ترقی کا حصہ ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کی عملی تکمیل بھی ہے، ٹرانسپورٹ کا شعبہ پاکستان میں کاربن کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہے، جس کی اصلاح ناگزیر ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کے بڑے اہداف میں سے 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے، سالانہ 2.

07 ارب لیٹر ایندھن کی بچت ممکن ہو گی، جس سے تقریبا ایک ارب امریکی ڈالر کا زرمبادلہ بچے گا۔
انہوں نے کہا کہ 4.5 ملین ٹن کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی، 405 ملین ڈالر سالانہ صحت عامہ پر اخراجات میں کمی متوقع ہے۔ہارون اختر خان نے بتایا کہ مالی سال 26-2025 کے لیے سبسڈی کی مد میں ابتدائی طور پر 9 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار 53 الیکٹرک بائیکس اور 3,171 الیکٹرک رکشوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 25 فیصد سبسڈی خواتین کے لیے مخصوص ہو گی تاکہ خواتین کو آسان، سستا اور ماحول دوست سفری ذریعہ میسر آئے، انہوں نے کہا کہ ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے سبسڈی کے لیے درخواست دینا اور رقم کا اجرا آن لائن طریقے سے ہوگا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کے تحت موٹرویز پر 40 نئے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں گے، جن کے درمیان اوسط فاصلہ 105 کلومیٹر ہوگا، اس کے علاوہ بیٹری سویپنگ سسٹمز، گاڑی سے گرڈ اسکیمیں اور نئے بلڈنگ کوڈز میں ای وی چارجنگ پوائنٹس کی شمولیت لازمی قرار دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شہری علاقوں میں ای وی کے استعمال کو فروغ دیں گے اور عوام کے لیے آسانی پیدا کریں گے۔
ہارون اختر خان نے بتایا کہ پالیسی کے تحت مقامی مینوفیکچررز کو مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ مقامی سطح پر تیاری ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ 2 اور 3 وہیلرز میں 90 فیصد پرزے پہلے ہی مقامی سطح پر تیار ہو رہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کے لیے خصوصی پیکیجز متعارف کرائے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اے آئی ڈی ای پی ٹیرف سہولت 2026 تک جاری رہے گی، جسے 2030 تک مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔
معاونِ خصوصی نے بتایا کہ پالیسی کی تشکیل میں 60 سے زائد ماہرین، اداروں اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گئی، یہ مشاورت ستمبر 2024 سے جاری تھی اور وزارت صنعت و پیداوار کی زیرِ نگرانی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی نے اس کی رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ اور ہر سہ ماہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوگا، ہر 6 ماہ بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان پالیسی کے اقدامات کا آڈٹ کرے گا، ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 نہ صرف پاکستان کے لیے ایک ماحولیاتی انقلاب ہے بلکہ یہ صنعتی ترقی، مقامی روزگار، توانائی کے تحفظ اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی بنیاد رکھتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، نجی شعبہ اور عوام مل کر اس وژن کو حقیقت کا روپ دیں گے تاکہ پاکستان ایک صاف، جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کی جانب گامزن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025 پاکستان کے نقل و حمل کے شعبے میں نہ صرف ایک پیش رفت ہے بلکہ صنعتی ترقی، توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے، یہ ایک جامع، جامع اور نتائج پر مبنی حکمت عملی ہے جو پاکستان کو ایک صاف اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جائے گی۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ حکومت کا وژن ایک صاف، پائیدار اور خود کفیل صنعتی ماڈل کی تشکیل ہے، پاکستان میں جو پروڈکٹس لوکل سطح پر تیار کی جاتی ہیں، ان کی لاگت امپورٹڈ مصنوعات کے مقابلے میں 30 سے 40 فیصد کم ہوتی ہے، ٹو وہیلر سیکٹر میں تو اب 90 فیصد سے زائد پرزے مقامی طور پر تیار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک، جو ماحولیاتی لحاظ سے حساس ترین خطوں میں شامل ہیں، کو آلودگی اور موسمیاتی تغیر کے اثرات کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔
الیکٹرک وہیکل پالیسی کاربن اخراج میں کمی کے عالمی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی، ہارون اختر خان نے بتایا کہ اس پالیسی کے ذریعے آئندہ 24 سے 25 برسوں میں پاکستان کو تقریبا 800 ارب روپے کی مجموعی بچت متوقع ہے، جس میں ایندھن کی درآمد میں کمی، سستی بجلی کا استعمال اور کاربن کریڈٹ سے حاصل شدہ آمدن شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ بجلی سے گاڑیوں کی چارجنگ کے نتیجے میں کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 174 ارب سے کم ہو کر 105 ارب روپے کی ادائیگی متوقع ہے،15 ارب روپے کی آمدن کاربن کریڈٹ کی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے، مزید کہنا تھا کہ مجموعی توانائی کی ضرورت آئندہ پانچ سالوں میں 126 ٹیرا واٹ رہے گی، جو نیشنل گرڈ میں موجود اضافی بجلی سے بآسانی پوری کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک رکشہ یا موٹر سائیکل ڈرائیور اپنی ابتدائی سرمایہ کاری ایک سال 10 ماہ میں واپس حاصل کر لے گا، کیونکہ چارجنگ کی لاگت پیٹرول کے مقابلے میں بہت کم ہے، مثال کے طور پر اگر ایک الیکٹرک موٹر سائیکل کی اضافی لاگت ڈیڑھ لاکھ روپے ہو، تو یہ رقم محض پونے دو سال میں ایندھن کی بچت سے پوری ہو جائے گی۔
معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے تاکہ مقامی سطح پر انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس پالیسی کو خوش دلی سے اپنانا چاہیے کیونکہ یہ معیشت، ماحول اور صنعت تینوں شعبوں کے لیے ایک گیم چینجر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں سماعت کیلئے مقرر ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں سماعت کیلئے... صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت اولین ترجیح ہے، وزیراعظم پی آئی اے کی خریداری میں 8کمپنیوں کا اظہار دلچسپی،5نے بڈز جمع کروا دیں ،شاہد خاقان عباسی ، گوہر اعجاز سمیت متعدد شخصیات پی... دعوتِ اسلامی کا عظیم کارنامہ، قرآن مجید کے آسان ترجمہ کنزالعرفان کا سرائیکی ترجمہ صراط الجنان ایپ پر دستیاب ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،بقایا جات کی وصولی کیلئے کمیٹی تشکیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: الیکٹرک وہیکل پالیسی 30 2025 ہارون اختر خان نے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ صنعت و پیداوار اجرا کر دیا نے بتایا کہ کہ پاکستان پاکستان کو کہ پالیسی پالیسی کے ارب روپے جائے گی پر تیار کی جانب کے لیے کے تحت میں ای

پڑھیں:

نشاط گروپ اور چیری انٹرنیشنل کا اشتراک، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی نئی شروعات

پاکستان کے معروف کاروباری ادارے نشاط گروپ نے چین کی سب سے بڑی گاڑی برآمد کرنے والی کمپنی چیری انٹرنیشنل کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنی عالمی شہرت یافتہ گاڑیوں ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔

جمعے کو ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ فیصل آباد کے قریب ایک جدید کار مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا جائے گا جہاں نومبر سے الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی اسمبلنگ کا آغاز کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے نشاط گروپ کی ذیلی کمپنی ‘نیکسجن آٹو’ کے ذریعے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری اور مارکیٹنگ کو فروغ دے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط نے کون سا اہم سنگ میل حاصل کیا ہے؟

اس شعبے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر تقریب میں بیک وقت 5 ماڈلز متعارف کرائے گئے جو عام طور پر گاڑیوں کی لانچنگ تقریبات میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ان ماڈلز میں 2 طویل فاصلے تک چلنے والی بیٹری الیکٹرک گاڑیاں ای5 اور جے6، 2 پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں جے7 اور سی7 اور ایک ہائبرڈ گاڑی جے5 شامل تھیں۔

اس تقریب میں سیاسی شخصیات، ماحولیاتی ماہرین اور گاڑیوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ قدم ماحولیاتی و معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیری انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کمپنی کی ماحولیاتی پائیداری سے وابستگی کے باعث کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ہنڈائی نشاط کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 لاکھ روپے تک کمی کردی

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی موجودہ آٹوموٹو کمپنی ‘ہیونڈائی’ پاکستان میں اب تک 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کر چکی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مالی معاونت ‘ایم سی بی بینک’ کے ذریعے فراہم کی جائے گی جو نشاط گروپ کا ہی حصہ ہے۔

چیری انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا کے صدر مسٹر چی جو نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ شراکت داری ‘او موڈا’ اور ‘جی کو’ کو پاکستان کے نمایاں آٹو برانڈز میں شامل کرنے میں مدد دے گی۔

کمپنی کے بیان کے مطابق یہ لانچ نشاط گروپ کی جدت اور معیاری خدمات کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پاکستانی صارفین کی بدلتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈلز کا اجراء، ملک کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک اسٹریٹیجک وژن کی علامت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکٹرک گاڑیاں چیری انٹرنشل نشاط ہیونڈائی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں 1150 کلومیٹر رینج والی نئی الیکٹرک گاڑی کب متعارف کی جائے گی؟
  • تعلیم کو محور اور امن کی ذمہ دار حکومت بنانا چاہتے ہیں ، حافظ نعیم الرحمن
  • قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5بجے طلب، 32نکاتی ایجنڈا جاری
  • پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر
  • پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،ایرانی صدر
  • دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد بی جے پی کی پالیسی سے جموں و کشمیر کی صورتحال بدتر ہو گئی، محبوبہ مفتی
  • اگر قاسم اورسلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے توایسی صورت میں برطانوی حکومت نے انہیں مظاہروں اورہجوم سےدور رہنے کی ہدایت کی ہے، عثمان شامی
  • نشاط گروپ اور چیری انٹرنیشنل کا اشتراک، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی نئی شروعات
  • وفاقی حکومت کا 14 اگست کو بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ
  • بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری