مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ ایران کے سفیر اور سفارتی عملے سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی 42 : سربراہ جمعیت علمائے اسلام سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ ایران کے سفارتخانے پہنچ گئے، جہاں اُن کی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم اور سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی ۔
رہنماؤں کا ایران اسرائیل جنگ میں ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، مولانا فضل الرحمان نے ایران کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو سراہا اور ایران کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔
وفد میں سینیٹر کامران مرتضی اور سینیٹر عبدالواسع شامل تھے ۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایران کے
پڑھیں:
پاک ایران صدور کا خطے میں امن و استحکام اور تنازعات روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر زور
فوٹو: پی آئی ڈیایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔
ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اور تنازعات کو بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنے اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں ، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرحدی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دونوں ملک خطے کے پُرامن اور خوش حال مستقبل کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔
آصف زرداری نے مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مسلسل حمایت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کیا۔
ایران کے صدر نے اسرائیل ایران جنگ میں پاکستانی قیادت اور عوام کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کیا ہے۔