گرمی کا توڑ پشاوری فالودہ جسے دیکھ کر منہ میں پانی بھر آئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
یوں تو پشاور مختلف کھانوں کے لحاظ سے بھی بہت مشہور ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں اس کا ایک منفرد مقام ہے لیکن یہاں ایک اور چیز بھی تیار کی جاتی ہے جو شدید گرمی کا توڑ اور انتہائی خوش ذائقہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صحت کا خزانہ: تخمِ بالنگو المعروف تخمِ ملنگا کے حیران کن فوائد
وہ ہے قلفی اور سویوں سے بنا پشاوری فالودہ۔ پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار میں قدیم دکانیں آج بھی آباد ہیں جہاں سویّوں، قلفی اور پھلوں کی مدد سے انتہائی ذائقے دار فالودہ تیار کیا جاتا ہے۔
دکانداروں کے مطابق اس قدیم و روایتی فالودے کی ترکیب بھی بہت قدیم ہے جس کی خاص بات اس میں استعمال کی جانے والی ہوم میڈ سویاں اور خالص دودھ کی قلفی ہے جبکہ اس کے اوپر پھل او روایتی گلابی شربت بھی ڈالا جاتا ہے۔
بعض جگہوں پر اسے مزید خاص بنانے کے لیے اس میں ربڑی، بادام، پستہ اور آئس کریم کا اضافہ بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیے: پشاور: قصہ خوانی بازار اور قہوے کا آپس میں کیا تعلق ہے؟
دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاوری فالودے کا ذائقہ میٹھا اور فرحت بخش ہوتا ہے جو گرمی کی شدت کو منٹوں میں ختم کر دیتا ہے اس لیے یہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کہ اس سخت گرمی کا توڑ پشاوری فالودہ ہے۔ مزید مزیدار باتیں جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پشاور پشاوری فالودہ قصہ خوانی بازار گرمی کا توڑ مزیدار پشاوری فالودہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور پشاوری فالودہ قصہ خوانی بازار گرمی کا توڑ مزیدار پشاوری فالودہ پشاوری فالودہ گرمی کا توڑ
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔