سینیئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان کی نامور اور سینیئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
اداکارہ کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے بتایا کہ عائشہ خان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور خاموشی سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
عائشہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ ان کے یادگار ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، جو آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔
واضح رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے انڈسٹری سے دور تھیں۔
اداکارہ کی وفات پر شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پاکستان نے تھائی لینڈ کو فاسٹنگ بدھا کا ریپلیکا تحفے میں دیا: ترجمان دفترِ خارجہ
—تصویر بشکریہ پاکستانی سفارتخانہ، تھائی لینڈپاکستانی دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے تھائی لینڈ کو فاسٹنگ بدھا کا ریپلیکا تحفے میں دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نے ریپلیکا تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو پیش کیا۔
تھائی لینڈ کے سفارت خانے کی جانب سے بدھا کا مجسمہ لاہور عجائب گھر کے حوالے کر دیا گیا۔
اس حوالے سے خصوصی تقریب بینکاک کے نیشنل میوزیم میں منعقد ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ریپلیکا گندھارا اور بدھ مت تہذیب میں پاکستان کے کردار کا ثبوت ہے۔