فہد شیخ نے فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے میزبان اور اداکار فہد شیخ نے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کی سب سے بڑی خامی کا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں دورانِ گفتگو فہد شیخ نے پاکستان کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ سے متعلق گفتگو کی اور انہیں اپنا پسندیدہ اداکار اور حقیقی سُپر اسٹار قرار دیا۔
فہد شیخ نے شو میں فہد مصطفیٰ کی ایک بڑی خامی کا ذکر بھی کیا۔ ان کے مطابق، "فہد بھائی جب غصے میں آتے ہیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔”
https://www.
انہوں نے مزید بتایا کہ فہد مصطفیٰ نے ایک بار انہیں مشورہ دیا تھا کہ "اگر کبھی غصہ آئے تو 24 گھنٹے کچھ نہ کہو اور خاموشی اختیار کرو، پھر فیصلہ کرو”۔ تاہم فہد شیخ نے واضح کیا کہ فہد مصطفیٰ خود اس مشورے پر عمل نہیں کرتے اور غصے پر 24 سیکنڈز بھی قابو نہیں کرپاتے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: فہد شیخ نے فہد مصطفی
پڑھیں:
کراچی میں مسافر کوچ بے قابو ہر کر موٹرسائیکل سوار پر الٹ گئی، 2 نوجوان بھائی جاں بحق
مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق 2 سگے بھائیوں کی شناخت 17 سالہ علی شاہ اور 15 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ شارجہ مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کی زد میں آکر موٹر سایئکل پر سوار 2 سگے بھائی جاں بحق، جبکہ والدہ زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ مارکیٹ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے کے حادثے میں کوچ میں سوار خاتون سمیت 11 مسافر بھی زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور متوفین کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منقتل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں جاں بحق 2 سگے بھائیوں کی شناخت 17 سالہ علی شاہ اور 15 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق سگے بھائیوں کی زخمی والدہ سائرہ نے بتایا کہ وہ بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بلدیہ نیول کالونی جا رہی تھیں کہ کوچ الٹنے کے نتیجے میں موٹر سائیکل اس کی زد میں آگئی، جس کے باعث ان کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا، جبکہ دونوں بیٹے زندگی کی بازی ہار گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متوفین بھائیوں کے والد جاوید بھی اسپتال پہنچ گئے، جہاں جوان بیٹوں کی موت پر کئی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ایس ایچ او سعید آباد پرویز سولنگی نے بتایا کہ فوری طور پر مسافر کوچ کے ڈرائیور کا معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ زخمی ہے یا موقع سے فرار ہوگیا ہے، اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔