استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہم سب پر قرض ہے، ہزاروں شہدا کا خون اس جدوجہد میں شامل ہے، اہل غزہ سب سربکف ہیں، اس قربانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن کے ضمیر زندہ ہیں ان کو فلسطین کے مسلمانوں نے بیدار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کشمکش جاری ہے اور یہی کشمکش کسی بڑے انقلاب کا پیش خیمہ ہے، اس کشمکش اور اہل غزہ کی مزاحمت نے فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے مسئلے کو پوری دنیا میں زندہ مسئلہ بنادیا ہے، اللہ کی کبریائی بلند کرنا ہی دراصل کامیابی ہے، اسرائیل نے اپنے توسیع پسندانہ عزائم واضح کیے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا، ایران نے اللہ کے بھروسے پر اسرائیل کو جواب دیا، تل ابیب پر حملے سے آنکھوں کو ٹھنڈک ملی، پاک بھارت جنگ میں اللہ کے فضل سے کامیابی ملی، بنگلا دیش میں ظلم و ستم کا خاتمہ بھی اللہ کی مہربانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سائٹ غربی نے پورے کراچی میں فیصد کے لحاظ سے کھالوں میں سب سے زیادہ اضافہ کیا اور خدمت کی مثال قائم کی، سنت ابراہیمی کا مقصد اپنی عزیز چیز کو اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا درس ہے، انسان مال اور اولاد سے زیادہ محبت کرتا ہے، اللہ کی اطاعت کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں نے قربانی کی ایسی مثال کی ہے جس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی یہ فرض پوری امت کو ادا کرنا تھا، قبلہ اول کی آزادی ہم سب پر قرض ہے، ہزاروں شہدا کا خون اس جدوجہد میں شامل ہے، اہل غزہ سب سربکف ہیں، اس قربانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن کے ضمیر زندہ ہیں ان کو فلسطین کے مسلمانوں نے بیدار کردیا، پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار کے پورے خاندان قربان ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوری دنیا اللہ کی

پڑھیں:

پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت سے ہم نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور اس میدان میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران قوم کا فخر ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات ہمیں ورثے میں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک فن ہے جو تجربے، صبر اور محنت سے پروان چڑھتا ہے۔ “مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس نے ہمیشہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا”، وزیر اطلاعات نے کہا۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، مگر اس کے باوجود ملک پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات لگائے گئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوراً بعد بھارت نے بلا جواز پاکستان پر الزام تراشی کی، حالانکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا کردار معرکہ حق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک ملاح کو گرفتار کیا جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، لیکن قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کورکماند ر ہائوس پر حملے کی  ویڈیو موجود ، سہیل آفرید ی نے گمراہ کرنے کی کوشش کی عطاتارڑ 
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا پانے والے 3 مجرمان بری
  • واہگہ بارڈر خودکش حملے کے مقدمے میں پھانسی کی سزا کے منتظر 3 مجرمان بری
  • ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکا کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے: امریکی صدر
  • امریکا سے تعاون تب تک نہیں ہوسکتا جب تک وہ اسرائیل کی حمایت ترک نہ کرے، آیت اللہ خامنہ ای
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا: صدر مسعود پزشکیان
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی