پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہاہے کہ اسرائیل نے اس وقت حملہ کیا جب ایران کے ایٹمی مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جارہا تھا، ہم امید کرتے ہیں کہ سفارتی عمل اور مذاکرات دوبارہ شروع ہونگے، اسرائیلی حملوں پر ہم اپنے برادر ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصم افتخار نے کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسرائیلی جارحیت کو روکنا سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے، سلامتی کونسل ایران پر ہونے والے 13 جون کے حملوں کی مذمت کرے، آئی اے ای اے کی زیر نگرانی ایٹمی پلانٹس پر حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس حوالے سے سلامتی کونسل اپنی ہی قرار دادوں پر عمل درآمد کروائے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنگ روکنے پر زور دینا قابل ستائش ہے، گزشتہ جمعہ کو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا، اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں، پاکستان بلا جواز غیر قانونی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب نے اظہا رخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کیلئے عالمی برادری کی کوششیں کو تیز کرنا ہوگا، ایران اور اسرائیل کی جنگ کے عالمی امن پربدترین اثرات ہونگے، بڑی طاقتوں کو کشیدگی بڑھانے کے بجائے امن کے قیام کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، چین مشرق وسطی میں امن کیلئے اپنے خدمات پیش کررہا ہے، ایرانی ایٹمی تنصیات پر اسرائیلی حملوں کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ مشرق وسطی کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس،ایران اسرائیل فوری جنگ بندی کا مطالبہ مشرق وسطی میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو ایران اسرائیل جنگ مزید بڑھی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسرائیل کو اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق جواب دے رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا انسانی حقوق کونسل میں خطاب نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا،وزیراعظم کی مبارکباد اٹک جیل میں افسران کی موجودگی میں قیدی پر بدترین تشدد، سپرنٹنڈنٹ جیل عہدے سے فارغCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کے اجلاس میں
پڑھیں:
سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کی تجویز مسترد کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی،جس کی وجہ سے ایران پر پابندیاں مستقل ختم کرنے کی قرارداد منظور نہ ہو سکی۔2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان، چین،روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔