بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھی جانیوالی آر جے مہوش نے ناقدین کو اپنی ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ آر جے مہوش نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل سے دوستی کے بَل پر کیرئیر بنانے سے متعلق تنقید پر کھل کر تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2019 سے وہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس دوران انہوں نے نامور کھلاڑیوں، بالی ووڈ اداکاروں اور انکے ساتھ کام کیا، یہ سب انکی اپنی محنت تھی، انہوں نے کسی کا سہارا نہیں لیا۔

مزید پڑھیں: ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل

ایک صارف نے سوال اٹھایا تھا کہ کرکٹ کا معلوم نہیں ہے اور پچ تک پہنچ گئیں؟ جس پر مہوش نے جواب دیا کہ جب تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے ایونٹس کو ہوسٹ کررہی ہوں۔

مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل

انہوں نے یوزویندر چہل کی دوستی سے پہلے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی انڈسٹری کے بڑے لوگوں سے ملتی رہی ہیں، انہیں کسی کے کندھے پر آگے بڑھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: جنس تبدیل کروانے والی کرکٹر نے بھارتی بورڈ، آئی سی سی سے بڑا مطالبہ کردیا

آر جے مہوش نے ناقدین کو جواب دیا کہ انہوں نے 2 کتابیں بھی لکھی ہیں اور کسی کو شک ہو تو جاکر ایمزون دیکھ لے۔

مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق؛ مہوش سے دوستی! چہل کو آسمان پر پہنچا گئی، مگر کیسے؟

خیال رہے کہ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق سے قبل دونوں کئی بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، بعدازاں خبریں سامنے آئیں تھی کہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم مہوش نے افواہوں محض دوستی کا نام دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: یوزویندر چہل ا ر جے مہوش مزید پڑھیں انہوں نے مہوش نے

پڑھیں:

طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی:

معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب کا اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔

ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی مگر حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب فیروز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسٹوری میں ایک خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں اور اب وہ اپنی عزتِ نفس، محبت اور سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔

تاہم ڈاکٹر زینب نے واضح کیا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان سے منسوب کرنا غلط ہے۔

یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ علیزے نے اس وقت فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی 100 ارب ڈالر ’بلیو اکانومی‘ کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • سی بی ایس کی ’کٹ اینڈ پیسٹ‘ پالیسی پر صدر ٹرمپ کی نئی چوٹ
  • لاہور میں ’غذائی دہشتگردوں‘ کے خلاف آپریشن جاری
  • اے آئی کا قدرتی دماغ کی طرح کا کرنا ممکن بنالیا گیا
  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • چین پاکستان کا سدا بہار دوست، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ، کروڑوں ڈالرز کا منافع
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا