خاتون کی کردار کشی اور جعلی خبریں چلانے والا ملزم گرفتار، جرم کا بھی اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سکھر نے کردار کشی اورمن گھڑت خبریں پھیلانے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے) کے مطابق سکھر ریجن نے خوشی نامی مدعیہ کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
متاثرہ نے سوشل میڈیا پر کردار کشی اور جعلی خبروں کے ذریعے بدنامی کی شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ راجہ پرویز، نیک محمد اور دیدار علی اس عمل میں ملوث تھےْ
انکوائری کے دوران متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن تینوں افراد پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالتی حکم پر سرچ اینڈ سیژر وارنٹ حاصل کیا گیا جس کے تحت ملزم نیک محمد کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے باقی دونوں کے ملوث ہونے کی بھی تصدیق کی۔
تینوں کےخلاف ایف آئی آر نمبر 12/2025 بجرم دفعہ 20، 24، 26A پیکا 2016 معہ دفعہ 109 تعزیرات پاکستان درج کردی گئی، اس حوالے مذید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہری کو قتل کرکے لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والا سفاک شخص گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ قبل شہری کو قتل کرکے اس کی لاش کو تیزاب سے مسخ کرنے والے مرکزی اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔
متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست اشتہاری نے مقتول کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کیا تھا۔
ریس کورس پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا، مقتول کی اہلیہ سمیت تین افراد کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔