بےنظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر بلاول بھٹو کا سکھر کی عوام کیلئے تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔
شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کے شہریوں کو تحفہ دیا ہے، گڈانی پھاٹک پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو فلائی اوور کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جس پر 1.
منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سکھر کے شہریوں کے لیے ایک بڑا ترقیاتی تحفہ پیش کیا جا رہا ہے، جس میں فلائی اوور اور جدید سڑکوں کی تعمیر شامل ہے ، یہ صرف ایک ترقیاتی اسکیم نہیں، بلکہ سکھر کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے گڈانی پھاٹک تک 700 فٹ طویل اور 40 فٹ چوڑا فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا، اس منصوبے میں 3.8 کلو میٹر طویل جدید سڑکوں کی تعمیر و مرمت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں گڈانی پھاٹک تا بھوسہ لائن چوک تک 60 فٹ چوڑی سڑک، نمائش چوک (چڑیا گھر) تا قریشی گوٹھ 40 فٹ چوڑی سڑک، میرانی محلہ تا رِنگ روڈ 30 فٹ چوڑی سڑک، پیر مراد شاہ تا مائیکرو کالونی 24 فٹ چوڑی سڑک اور شکار پور پھاٹک تا قریشی روڈ 70 فٹ سڑک کا مرمتی کام شامل ہے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے کہا کہ یہ فلائی اوور اور سڑکیں بھوسہ لائن، مائیکرو کالونی، قریشی گوٹھ جیسےپس ماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو فلائی اوور اور ڈیوئل کیریج وے کی تعمیر کا یہ منصوبہ ناصرف سکھر کی ترقی کا نیا باب ہے بلکہ ایک عوامی خواب کی تعبیر ہے، یہ وہ خواب ہے جو برسوں سے پرانا سکھر اور قریشی گوٹھ کے عوام دیکھ رہے تھے، یہ فلائی اوور 2 بڑے تعلقوں کو آپس میں جوڑے گا، جس سے 3 لاکھ سے زائد شہری براہِ راست مستفید ہوں گے۔
میئر سکھر نے کہا کہ سکھر میں ایک جدید چڑیا گھر بھی زیرِ تعمیر ہے، جو ناصرف اہلِیان سکھر کے لیے تفریح کا نیا مرکز بنے گا، بلکہ اس علاقے کو خوش حال، محفوظ اور جدید شہری ماحول فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر سکھر کے شہریوں کے لیے یہ تحفہ ہے۔ محترمہ بےنظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوامی حقوق کی جدو جہد کے لیے وقف کر دی تھی، وہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم تھیں اور پہلی مسلمان خاتون تھیں جو آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی صدر رہیں۔
میئر سکھر نے کہا کہ محترمہ بےنظر بھٹو شہید نے آمرانہ دور میں ظلم کا مقابلہ کیا، جیلوں کی صعوبتیں جھیلیں، لیکن جمہوریت کی جنگ لڑتی رہیں اور اپنے عظیم والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا، پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے وژن اور احد کے مطابق عوامی خدمت جاری رکھے گی۔
اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر کے شہریوں کے ہمراہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ کا 100 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بےنظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی سکھر کے شہریوں میئر سکھر نے فلائی اوور بلاول بھٹو نے کہا کہ کی تعمیر کے لیے کا سنگ
پڑھیں:
آج بھی سمجھتا ہوں وزیر اعظم سیلاب متاثرین کے لیےعالمی سطح پر اپیل کریں، بلاول بھٹو
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی، اب کہنا تھا کہ اُمید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی اسپیڈ سےمتعلق اپنےوعدے کوپورا کریں گے،قدرتی آفت کے دوران سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم توسیاست نہیں کرتے مگرمخالفین کوئی موقع نہیں چھوڑتے،تاریخی سیلاب کےاثرات عوام بھگت رہےہیں، سیلاب سے خیبرپختونخوا،پنجاب متاثرہوئےہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کرنے کی درخواست کی تھی، جب ایسے سیلاب آتے ہیں تو دنیا سے مدد کی اپیل کی جاتی ہے، آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک، سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اوران کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں اور معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
اُن کا سعودی عرب کےساتھ معاہدے کومثبت پیشرفت قراردیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ، سعودی عرب پر حملہ تصور ہو گا ہم نے بھارت سے مقابلہ کرکے جنگ میں کامیابی حاصل کی۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان نے بدترین سیلاب کا سامنا کیا ہے، بدقسمتی سے قدرتی آفت کے بعد اب تک عالمی سطح پرامداد کی اپیل نہیں ہوئی،عالمی سطح پرامداد کی اپیل کرنا سیلاب متاثرین کا حق تھا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب سب سے زیادہ متاثرہوا ہے، سندھ کے بھی کچےکےعلاقوں میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوں گے۔