قبر کھول کر میت دوسری جگہ دفنانے کا معاملہ‘ مرکزی ملزم کے اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے چنگا میرا میں قبر کھول کر میت کچھ فاصلے پر دفن کرنے کے معاملے میں پولیس نے قبر و میت کی بے حرمتی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس نے کئی انکشافات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تھانہ گوجرخان میں قبر سے از خود میت نکال کر 100 میٹر دور نئی جگہ پر
دفن کرنے کے عجیب واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں متوفی کے عزیز کامران ساجد نے موقف اختیار کیا تھا کہ نذیر نے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر سے متعلق اطلاع دی جن کی قبر چنگا میرا قبرستان میں ہے۔محمد نذیر نے بتایا کہ آپ کے سسر کے بھائی محمد اشفاق جو سائیں لوگ تھے، ان کی قبر رات کی تاریکی میں نا معلوم افراد نے کھود کر میت نکال کر دوسری جگہ دفن کردی۔اطلاع پر ماجد وغیرہ کے ہمراہ چنگا میرا قبرستان پہنچا تو دیکھا کہ واقعی محمد اشفاق جو3 مارچ کو فوت ہوئے تھے، ان کی میت قبر میں نہ تھی، محمد اشفاق فقیر منش آدمی تھے۔گاو¿ں کے لوگوں نے اپنے طور پر بتایا کہ رات کی تاریکی میں حنیف، اختر اور عمران وغیرہ نے 10 نا معلوم کے ساتھ ملکر قبر کی بے حرمتی کی ہے۔اس سے قبل حنیف حنفی نے مسجد میں اعلان بھی کروایا تھا کہ محمد اشفاق مرحوم کا دربار بنواو¿ں گا۔حنیف وغیرہ کے خلاف قبر اور میت کی بے حرمتی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے، پولیس نے3 نامزد اور10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کیا اور تفتیش شروع کردی۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے اور مزید تفتیش جاری ہے۔نبیل کھوکھر ایس پی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے میت کو دوسری جگہ منتقل کرکے بزرگ کا مزار بنانا چاہتے تھے۔عدالت کی اجازت سے ورثا کی مرضی کے مطابق میت کی پہلے والی جگہ پر اصل قبر میں تدفین کروادی جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد اشفاق
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔