نئے ہجری سال کی خوشی میں 29 جون کو چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سلطنت عمان میں 29 جون 2025 بروز ہفتہ کو نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یادگار کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کیا گیا، جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔
وزارت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جس کے تحت ملازمین کو اس دن کام پر بلایا جائے، تو ادارے ملازمین سے باہمی رضامندی کے تحت کام لے سکتے ہیں بشرطیکہ انہیں اس تعطیل کا معقول معاوضہ دیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی
نیویارک:اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ نے چھٹی بار ویٹو کر دیا جب کہ قرارداد کو دیگر 14 ممالک کی حمایت حاصل تھی۔
یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے معصوم شہری دم توڑ رہے ہیں، اور امداد پر اسرائیلی پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔
یہ قرارداد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 غیر مستقل رکن ممالک نے تیار کی تھی، جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ تمام یرغمالیوں کی باعزت رہائی، اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ڈنمارک کی اقوامِ متحدہ میں سفیر کرسٹینا مارکوس لاسی نے ووٹنگ سے قبل پُراثر انداز میں کہا کہ غزہ میں قحط کا اعلان نہیں ہوا مگر تصدیق ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا اسرائیل نے غزہ شہر میں فوجی کارروائی کو مزید وسعت دے دی ہے، جس سے عام شہریوں کی تکالیف ناقابلِ برداشت ہو چکی ہیں، ہم اس انسانیت سوز بحران پر خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔
واضح رہے کہ عالمی اداروں نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ غزہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں قحط باقاعدہ شروع ہو چکا ہے، اور اگر حالات نہ بدلے تو یہ پورے علاقے میں پھیل سکتا ہے۔