نئے ہجری سال کی خوشی میں 29 جون کو چھٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سلطنت عمان میں نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ﷺ کی ہجرت کی یاد میں 29 جون 2025 بروز ہفتہ کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جو سرکاری و نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے ہوگا۔
یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا، جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماہِ محرم کا چاند نظر آنے سے متعلق اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے۔
وزارت نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جہاں کام کا تسلسل ضروری ہو، تو ملازمین سے باہمی رضامندی سے ڈیوٹی لی جا سکتی ہے، بشرطیکہ انہیں اس دن کام کرنے کا مناسب معاوضہ دیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔