ایران بھی افغانستان کی طرح امریکی غرور خاک میں ملا دے گا، خواجہ سعد رفیق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایران بھی افغانستان کی طرح امریکی غرور خاک میں ملا دے گا، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکا کے ایران پر حملے کے بعد کہا ہے کہ ایران افغانستان کی طرح امریکی غرور خاک میں ملا دے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ، امریکی صہیونی سازش کا پہلا مرحلہ تھا اور جنگ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کھل کر سامنے آ گیا۔
امریکا صیہونی کنٹرولڈ ریاست بن چکا ہے اور امریکی حکمران اپنے نہیں بلکہ صہیونی مفادات کی غلامی کرتے ہیں۔ ٹرمپ کو اقتدار تک پہنچانے والوں شرمسار ہونا چاہیے۔انہوں نے ایران پر امریکی حملے کو بدترین جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو جھوٹے جواز کے طور پر استعمال کیا۔ ایران کا ردعمل تدبر، جرات اور حکمت کا امتزاج ہوگا۔ ایران بھی افغانستان کی طرح امریکی غرور کو مٹی میں ملا دے گا اور امریکی استعمار ماضی کی طرح اس جنگ میں بھی شکست کھائے گا۔سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ جنگ پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ چین، روس اور مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا، بصورت دیگر چین اور روس عالمی فیصلہ سازی سے باہر ہو جائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت پاور ڈویژن کی محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت صوبائی حکومت گنڈاپور کیلئے سونے کا انڈا دینے والی مرغی ہے، فیصل کریم کنڈی چین کی عالمی نگرانی میں موجود ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش کرنا بلنڈر ہے، لیاقت بلوچ امریکہ نے ایران جنگ کے معاملے پر اپنا وعدہ توڑ دیا، حافظ نعیم الرحمان محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افغانستان کی طرح امریکی غرور خواجہ سعد رفیق میں ملا دے گا
پڑھیں:
امریکا نے سیاحوں پر سخت ویزا بانڈ کی شرط عائد کر دی
واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر امریکا آنے والے بعض ممالک کے شہریوں کے لیے نیا ویزا سیکیورٹی بانڈ پروگرام متعارف کرا دیا، جس کے تحت مخصوص درخواست دہندگان کو 15 ہزار ڈالر تک کی رقم بطور ضمانت جمع کرانا ہوگی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ 20 اگست سے ہوگا، جو ابتدائی طور پر بی ون (کاروباری) اور بی ٹو (سیاحتی) ویزہ رکھنے والے افراد پر لاگو کی جائے گی۔
قطری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ پروگرام اُن ممالک کے شہریوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ویزے کی مدت سے زائد قیام (اووراسٹے) کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ویزہ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا اور غیرقانونی قیام کی شرح میں کمی لانا ہے۔ بانڈ کی رقم عارضی ہوگی اور قانونی مدت کے اندر واپس جانے والے افراد کو رقم واپس کر دی جائے گی۔
محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پالیسی کے تحت پہلے سال میں ہی حکومت کو 2 کروڑ ڈالر تک آمدنی متوقع ہے، جبکہ ساتھ ہی غیرملکی حکومتوں کو بہتر جانچ اور شناختی عمل اپنانے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 2020 میں ٹرمپ انتظامیہ نے افریقی ممالک پر مشتمل اسی نوعیت کا منصوبہ متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مخصوص ممالک کے لیے ویزا بانڈ کی شرط رکھی گئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2023 میں 5 لاکھ سے زائد افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، جو امریکی امیگریشن پالیسی کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔