وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس ایک نہایت اہم مرحلے پر بلایا گیا ہے، جس میں وفاقی وزرا، مشیران اور ملک کی عسکری قیادت شریک ہوگی۔

اجلاس میں خطے میں جاری ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات، پاکستان کی قومی سلامتی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائےگا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے ایران پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے اس کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو بنکر بسٹر بموں اور ٹوم ہاک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکا عملاً اسرائیل کی ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں شامل ہو چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی ہنگامی اجلاس طلب وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی ہنگامی اجلاس طلب وزیراعظم پاکستان وی نیوز قومی سلامتی

پڑھیں:

سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیویارک:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایران پر 2015ءکے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا
  • وزیر اعظم شہباز شریفے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج امریکا جائیں گے
  • سلامتی کونسل کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
  • سلامتی کونسل :ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی
  •   یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے،4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں، پاکستان  آنے والی 2 متاثرہ  کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے  5  ہفتے لگ سکتے ہیں،  سیکرٹری آئی ٹی  
  • عراق اور ایران کی ائیر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے، قائمہ کمیٹی مذہبی امور
  • سلامتی کونسل: کیا ایران پر آج دوبارہ پابندی لگا دی جائے گی؟
  • پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، بھارت ،اسرائیل پریشان، خطے میں نئی ہلچل