data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے سال حج کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے اور آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں ہوگی۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت مذہبی امور کو نجی حج اسکیم ریگیولرائز کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس حج کے حوالے سے مدت کا تعین کرکے جلد لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، سردار محمد یوسف اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرنے کی

پڑھیں:

سرکاری حج اسکیم: درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، ہزاروں نشستیں اب بھی خالی

اسلام آبد(نیوز ڈیسک)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس بار غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60.3 فیصد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ تاحال خالی ہے۔ پچھلے 6 دنوں میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کروائیں، مگر ایک لاکھ 18 ہزار 210 کے کل کوٹے میں سے اب بھی 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں۔

حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ عازمین کو درخواست کے ساتھ اخراجات کی پہلی قسط 16 اگست تک جمع کرانی ہوگی۔ لانگ حج کے لیے پہلی قسط 5 لاکھ روپے اور شارٹ حج کے لیے ساڑھے 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیزوں کے ذریعے بینکوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، تاہم وطن واپسی پر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی آرمی چیف کی منظوری، غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاری مکمل 
  • صدر سے وزیر مذہبی امور‘ مراکشی سفیر کی ملاقاتیں‘ تعلقات بڑھانے پر گفتگو
  • سرکاری حج سکیم کے تحت 91 ہزار 300 درخواستیں جمع
  • صدرزرداری سے وفاقی وزیر مذہبی امور کی ملاقات
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کے سولرپاور منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • انجلینا جولی نے امریکا چھوڑنے کی تیاری شروع کر دی، کس ملک میں رہائش اختیار کریں گی؟
  • وزارت مذہبی امور نے تصدیق شدہ 26 عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا  آج سے شروع 
  • غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع
  • سرکاری حج اسکیم: درخواستوں کا دوسرا مرحلہ شروع، ہزاروں نشستیں اب بھی خالی