ایران میں مذہب تبدیل کرکے موساد کیلئے جاسوسی کرنے والی خاتون ایجنٹ کہاں ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
TEHRAN:
عالمی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل سے ایران میں داخل ہونے کے بعد مذہب تبدیل کرکے موساد کے لیے جاسوسی کے ذریعے کشیدگی پھیلانے والی خاتون تہران میں اعلیٰ حکام تک رسائی حاصل کرنے اور کارروائیوں کے بعد کامیابی سے فرار بھی ہوگئیں۔
بین الاقوامی کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی خاتون جاسوس دو سال قبل خفیہ طریقے سے ایران میں داخل ہوئیں اور اس کے بعد مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہوگئیں اور آہستہ آہستہ ایران کے اعلیٰ عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کی قربت حاصل کی۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ موساد کی خاتون جاسوس کا نام کیتھرین پیریز شیکدام ہے اور بنیادی طور پر ان کا تعلق فرانس سے ہیں اور اعلیٰ تربیت یافتہ جاسوس ہیں۔
موساد کی جاسوس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ذہین، خوب رو اور بے باک شخصیت رکھتی ہیں جس کے باعث وہ ایک کامیاب جاسوس ہیں، ان کی چالاک منصوبہ بندی سے ایران کی انتہائی سخت سیکیورٹی ادارے بھی دھوکا کھا گئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیتھرین نے پہلے دعویٰ کیا کہ وہ اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں، وہ شیعہ مسلمان ہوگئیں اور ملاقات شروع کی اور ایرانی حکومتی عہدیداروں کی بیگمات سے بات چیت کرتی رہیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایرانی عہدیداروں اور ان کی بیگمات کا اعتماد حاصل کیا اور ان کے گھروں میں مستقل آتی جاتی رہیں اور مہمان کے طور پر ان کا احترام کیا جاتا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر اعتماد کیا جاتا تھا اور یہاں تک کہ وہ گھروں اور مختلف علاقوں میں نجی مقامات میں بھی داخل ہوجاتی تھیں جہاں عام طور پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جاتے تھے اور ایرانی خفیہ ایجنسیاں بڑی احتیاط سے فونز اور مہمانوں کی تلاشی لیتی تھیں لیکن کیتھرین خاموشی سے تصاویر کھینچتی تھیں اور خفیہ معلومات جمع کرتی تھیں اور وہ تمام معلومات موساد کو ارسال کردیتی تھیں۔
موساد کی خاتون جاسوس کی خفیہ سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہ اسلام سے متعلق معلومات حاصل کرنے بہانے اعلیٰ حکام کو چقمہ دیتی تھیں اور یہاں تک اسلام قبول کرنے کا بھی یقین دلایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جیسے ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع میں اضافہ ہوا تو ایران کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے اپنی رہائش تبدیل کردی تھیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ محفوظ نہیں ہیں لیکن جب بھی حملہ ہوتا وہ نشانے پر ہوتا اور ایسا لگتا تھا کہ کوئی اسرائیل کو اس مقام کا تفصیلی نقشہ بھیج رہا ہوں۔
ایران کی خفیہ سروس نے تفتیش شروع کی تو آہستہ سچائی سامنے آئی، عہدیداروں ساتھ بنائی گئیں تصاویر کی وجہ سے کیتھرین کی شناخت کر لی گئیں لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور وہ فرار ہوچکی تھیں۔
موساد کی خاتون جاسوس اب کہاں ہے؟
عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا کہ کوئی نہیں جانتا کہ اس وقت وہ کہاں ہیں کیونکہ کیتھرین اچانک بالکل غائب ہوگئی ہیں، ایران کی خفیہ ایجنسی نے ملک بھر میں ان کے پوسٹرز اور تصاویر پھیلا دی ہیں لیکن ان کا کوئی نشان یا کوئی آواز نہیں ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق چند افراد کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی شناخت تبدیل کردی ہے اور اب کسی اور ملک میں مقیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب اسرائیل میں کیتھرین پیریز شیکڈام کو ان کی تاریخ کی سب سے بہادر جاسوس قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان کے مشن کی وجہ سے ایران کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا اور دنیا بھی حیران ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موساد کی خاتون جاسوس رپورٹس میں بتایا میں بتایا گیا کہ سے ایران کے مطابق کی خفیہ
پڑھیں:
ایک دن میں 2 سال کی تنخواہ، یو اے ای میں اسٹیٹ ایجنٹ کیسے کام کرتے ہیں؟
متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ بروکرز کمیشن کی بنیاد پر لاکھوں درہم کما رہے ہیں، بعض ایجنٹس ایک ہی دن میں اپنی 2 سال کی تنخواہ کے برابر رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات: نئی امیگریشن پالیسی، اب گولڈن اور بلیو ویزا کن لوگوں کو ملے گا؟
خلیج ٹائمز کے مطابق سابق ایئر ہوسٹس تمارا کورٹان نے وبا کے دوران ملازمت ختم ہونے کے بعد رئیل اسٹیٹ کا رخ کیا اور ایک ہی لانچ ایونٹ میں 3 خریداروں کو دو، 2 فلیٹس دلوا کر اپنی پچھلی نوکری کی 2 سالہ آمدن ایک دن میں حاصل کی۔
مزید پڑھیں: بحرین کا گولڈن ویزا کن پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے؟
ماہرین کے مطابق دبئی اور ابوظہبی میں نئے منصوبے، گولڈن ویزا اسکیم اور سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان نے بروکرز کے لیے پرکشش مواقع پیدا کیے ہیں، تاہم یہ پیشہ غیر یقینی آمدن اور سخت مسابقت کی وجہ سے خطرات سے بھی خالی نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 سال کی تنخواہ اسٹیٹ ایجنٹ گولڈن ویزا اسکیم