کراچی، جامعات میں سپلائی کیلئے زیر زمین چھپائی گئی 21 کلو چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
گرفتار منشیات فروش نے زمین میں گڑھا کھود کر 21 کلو سے زائد چرس چھپانے کی خفیہ جگہ بنا رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے جامعات اور مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم کو زیرِ زمین چھپائی گئی 21 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ فرخ النجار کے مطابق سچل پولیس نے سکندر گوٹھ میمن نگر میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا اور زمین میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار منشیات فروش نے زمین میں گڑھا کھود کر 21 کلو سے زائد چرس چھپانے کی خفیہ جگہ بنا رکھی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمان مختلف علاقوں اور جامعات کو منشیات فروخت کرتے تھے، ملزم کو برآمد ہونے والی چرس سمیت سچل تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پشاور: خیبر پولیس کے 14 اہلکار منشیات فروشوں سے روابط پر معطل
پشاور:منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔