لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی

کراچی کے علاقے ملیر 15 کالا بورڈ کے قریب جامع ملیا کے قریب گھر کے اندر جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ غیر ملکی خاتون ڈیلیا شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون جاپانی شہریت رکھتی ہیں اور ان کا تعلق فلپائن سے ہے۔ خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، جو اب انتقال کر چکے ہیں۔ خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کی جائیداد میں حصہ لینے کے لیے سسرال آئی تھی۔

واقعے کے دوران خاتون کے دیور، دانش نامی شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ڈیلیا کو دو گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر پیش آیا اور ملزم دانش فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رقم واپس نہ کرنے پر اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص نے باپ اور بھائی کو قتل، بھابھی کو زخمی کردیا
  • ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار، انتہائی مطلوب ملزم بھی ہاتھ آگیا
  • نقلی ڈگری مگر خواتین کو اصلی خطرہ، آسام میں جعلی گائناکالوجسٹ پکڑا گیا
  • پولیس نے اغوا ہونے والی لڑکی کوبحفاظت بازیاب کرا لیا ، ملزم گرفتار
  • کراچی، لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
  • پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
  • گوجرانوالہ: نامعلوم ملزم کی گھرمیں گھس کر2سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
  • آزاد کشمیر: 6 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش کھیت سے برآمد، ملزم گرفتار
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی