جماعت اسلامی کا ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
جماعت اسلامی پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حالیہ فضائی حملے کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے پیر 24 جون کو ملک بھر میں یومِ احتجاج منانے کا اعلان کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ امریکا کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلی فون، امریکی حملوں کی مذمت، ایران کیساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ
ان کا کہنا تھا کہ ایران پر امریکی حملہ دراصل پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، اگر امریکا نے اپنی جارحیت نہ روکی تو ہم احتجاجی تحریک کو مزید منظم کریں گے۔
جماعت اسلامی کے اعلان کے مطابق پیر کے روز پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے، جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان مظاہروں میں امریکا کی مداخلت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، اور وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا یکجا ہو کر ان سازشوں کے خلاف آواز بلند کرے۔
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران کے تین اہم جوہری مراکز فردو، نطنز اور اصفہان پر بی ٹو بمبار طیاروں اور ٹوم ہاک میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں امریکا کے ایران کے خلاف آپریشن ’مڈنائٹ ہیمر‘ کی تفصیلات سامنے آگئیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی انتہائی کامیاب رہی اور ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی جارحیت ایران جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان وی نیوز یوم احتجاج.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی جارحیت ایران جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان وی نیوز یوم احتجاج جماعت اسلامی کے خلاف
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔