آرمڈ فورسز کے سول سروس میں بغیر امتحان شامل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے سول سروس میں بغیر امتحان شامل ہونے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست گزار وکیل علی عظیم آفریدی کا کہنا تھا کہ سول شخص کو سی ایس ایس کے لیے پہلے تحریری اور پھر انٹرویو پاس کرنا ہوتا ہے جبکہ آرمڈ فورسز کو سی ایس ایس کلیئر کرنے کے لیے صرف انٹرویو دینا پڑتا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسران کے سول سروس میں آنے سے آپ کے کون سے حقوق متاثر ہوتے ہیں؟
وکیل نے کہا کہ ایف پی ایس کلیئر کرنے کے باوجود بھی سی ایس ایس کرنے والوں کو تحریری امتحان کلیئر کرنا پڑتا ہے۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آرمڈ فورسز سول سروس
پڑھیں:
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند ہونے کا انکشاف
—فائل فوٹوآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس سروس بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے سروس کی بندش سے قومی اسمبلی کو مطلع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 3 کروڑ 30 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس دی جا رہی ہے، خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ اور بلوچستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کو سہولت دی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہیلتھ انشورنس کی فنڈنگ روک دی ہے، دونوں علاقہ جات میں اسٹیٹ لائف انشورنس ہیلتھ انشورنس فراہم نہیں کر رہی۔