موٹروے پربیوی بھول کرشوہرگاڑی لیکر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم3 جڑانوالہ سروس ایریا پر شہری اپنی بیوی کو بھول کر گاڑی لے کر نکل پڑا۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہنا ہےسروس ایریا پرشوہراپنی بیوی کو بھول کروہیں چھوڑکر چلاگیا،20کلومیٹر سفرکے بعدشہری کویادآیا توموٹروے ہیلپ لائن پرکال کی۔
موٹروے پولیس افسران نے سروس ایریامیں خاتون کوڈھونڈ لیا،اور باحفاظت شوہر کے پاس پہنچادیا۔خاتون کو ڈھونڈ کر شوہر کے پاس باحفاظت پہنچانے پر زونل کمانڈرڈی آئی جی نے پٹرولنگ پولیس کو شاباش دی ہے۔
بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو پاکستان جنگ کرے گا: بلاول بھٹو
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز
ملتان(سب نیوز) سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے،ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے،موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والہ میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 تاحال بند ہے تاہم موٹروے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 پر اب تک 13 پوائنٹس متاثر ہو چکے ہیں جب کہ مزید چار سے پانچ پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پنجاب میں سیلاب کی بتاہ کاریاں جاری ہے، جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے پر پڑنے والا شگاف تاحال نہ بھرا جاسکا، جس کے باعث 9 ویں روز بھی موٹروے پر ٹریفک معطل ہے جب کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے پتھر ڈالے جارہے ہیں۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے جب کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔
موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔مظفرگڑھ میں حالیہ سیلاب کے بعد پانی کی سطح معمول پر آگئی، مظفرگڑھ ضلع کے 160 سے زائد موضع جات شدید متاثر ہوئے جہاں 2 لاکھ 10ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو نقصان پہنچا جب کہ متاثرین نے گھروں کو واپس جانا شروع کردیا۔علی پور سے سیدو پور جانے والے روڈ پر ایک مقام پر عارضی پل بنا دیا گیا جب کہ دوسرے پل کی تعمیر کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔چشتیاں میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی نہ سکی، بستی عاشق محمد میں سیلاب سے متاثرہ لوگ سراپا احتجاج ہوگئے جب کہ متاثرین نے بجلی کے بل پھاڑ دیے اور بل معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔لیاقت پور کے 35 موضع جات میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے، جس کے باعث رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور متاثرین واپس گھر جانے لگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک ڈی آئی خان میں فورسز کا آپریشن، 3افغان اور 2خودکش بمبار سمیت 7خوارج ہلاک لاہور اور بہاولپور سے نوعمر بچوں کے غیر قانونی اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل کیس... وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم