اورکزئی‘دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ‘ایف سی جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اورکزئی (صباح نیوز)اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق اورکزئی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دویزئی شیش محل پولیس اور فرنٹیر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں
نے فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک لیاقت شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ رات اڑھائی بجے کے قریب ہوا ، حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لندن پولیس نےفلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنےوالوں کو گرفتار کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کولندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔
برطانوی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، حکومت کی جانب سےمانچسٹر کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے احتجاج روکنے کے احکامات کے باوجود سیکڑوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پہنچے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج منسوخ کرنا دہشت گردی کو جیتنے دینا ہے۔
میٹ پولیس کے مطابق احتجاج کے لیے وسیع پولیس وسائل درکار ہوں گے، مظاہرہ مزید کشیدگی پیدا کرسکتا ہے ، غیر حساس سمجھا جائے گا۔