Daily Ausaf:
2025-08-09@17:12:15 GMT
9 مئی: عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔
واضح رہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں: