UrduPoint:
2025-08-09@12:06:47 GMT

یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے، سپارکو

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون کو متوقع ہے، سپارکو

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند کی پیشگوئی کردی ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ہلال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3:32(پاکستان کے معیاری وقت)پر متوقع ہے، 26 جون 2025کو غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر تقریبا 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب چاند ڈوبنے کے درمیان متوقع مدت 75 منٹ ہوگی، یہ مدت ہلال کی رویت کے لیے موافق ترین حالات فراہم کرے گی۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر26 جون 2025کی شام صاف موسم کی صورت میں محرم کا نیا چاند نظر آنے کے امکانات بہترین ہیں، جس کے مطابق یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025کو متوقع ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران ساڑھے 6 کروڑ روپےسے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 223 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس دوران گاڑی سے 126 کلو آئس اور 18 کلو ہیروئن برآمدکرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گلستان جوہر میں ایک گھر سے 72 کلو چرس برآمد کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والی کارروائیوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس تحویل میں لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 2.4 کلو چرس اور 290 گرام افیون برآمد کی گئی، ترکئی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب مسافر وین میں سوار 2 ملزمان سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ تینوں کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 340 گرام وزنی 69 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب (کل)، 60ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع
  • اے این ایف کی کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • خطے میں موبائل اور انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ ٹیکس پاکستان میں
  • نوشین افتخار کی قرارداد ، ممکنہ طور شیخ وقاص اکرام کی نشست کا فیصلہ 11 اگست کے اجلاس میں متوقع ، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
  • چین کا پہلا مون لینڈر ٹیسٹ کامیاب، انسان بردار مشن کی راہ ہموار
  • پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • پاراچنار، ہلال احمر پاکستان کیجانب سے صحافیوں کیلئے مائن رسک ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا چند روز میں امریکا کادوبارہ دورہ متوقع
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع
  • چاند پر انسانی بستی کے لیے بجلی کی فراہمی کا منصوبہ، ناسا نے نیوکلیئر ری ایکٹر پر کام تیز کردیا