ملتان ڈویژن میں 909 جلوس، 3182 مجالس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، کابینہ کمیٹی کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سائبر پٹرولنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع محرم ای پورٹل پر بروقت معلومات شئیر کریں، ڈویژنل امن کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کی کوشش ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری ہوگی، دل آزاری نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کو پرامن بنانے کا مشن لیے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ملتان میں اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر و چیرمین خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی، سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب چوہدری سلطان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راو عبدالکریم، ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب محمد کامران خان اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عثمان گوندل نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملتان میں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری نے انتظامات بارے بریفننگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان ڈویژن میں تمام 909 جلوس اور 3182 مجالس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں پر سبیل لگائی جا رہی ہیں۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سائبر پٹرولنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع محرم ای پورٹل پر بروقت معلومات شئیر کریں۔ ملتان، خانیوال، لودھراں اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔ بعد ازاں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے ملتان میں ڈویژنل امن کمیٹی سے ملاقات کی اور مرکزی جلوس کے روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ ڈویژنل امن کمیٹی اور علمائے کرام کی قیادت مولانا حنیف جالندھری نے کی۔ علمائے کرام نے کابینہ کمیٹی کی خود فیلڈ میں آمد اور تمام سے ملاقات پر شکریہ ادا کیا۔ ڈویژنل امن کمیٹی ممبران کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کی کوشش ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری ہوگی، دل آزاری نہیں ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈویژنل امن کمیٹی کہ محرم الحرام کابینہ کمیٹی کہ تمام
پڑھیں:
بابا گورونانک برسی کی تقریبات کا دوسرا روز‘ یاتریوں نے نگر کیرتن کا جلوس نکالا
شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتار پور میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی برسی کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ملک اور بیرون ممالک سے 3 ہزار سے زائد یاتری پہنچ چکے۔ عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوئیں۔ دربار صاحب میں یاتریوں نے عبادت کی اور بابا گورو نانک سے منسوب مقامات اور مقدسات کی زیارت کی۔ دربار صاحب سے زیرو لائن تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا گیا، جس میں مرکزی گاڑی کو پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ یاتریوں نے ہفتہ کی رات کرتار پور میں ہی قیام کیا۔ گزشتہ صبح انہیں حلوہ پوری‘ پراٹھا چنے اور چائے سے ناشتہ کرایا گیا۔ دوپہر کو بابا گورو نانک کے کھیتوں سے تیار شدہ چاول‘ روٹی اورکڑی پکوڑا سے تواضع کی گئی۔ یاتری آج اختتامی دعا کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گے۔