ٹرمپ دنیا کا چودھری بنا ہوا، امریکا قابلِ بھروسہ نہیں، عبدالغفور حیدری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت میں راہنما جے یو آئی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک، بھارت جنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا ان کا کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ نے جب دیکھا بھارت کو مار پڑ رہی ہے تو جنگ بندی کرا دی، امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مولانا عبدالغفور حیدری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بڑے گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کا چودھری بنا ہوا ہے، پاک، بھارت جنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا ان کا کوئی لینا دینا نہیں، ٹرمپ نے جب دیکھا بھارت کو مار پڑ رہی ہے تو جنگ بندی کرا دی، امریکا کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ راہنما جے یو آئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ حج کے دوران بہترین انتظامات کیے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھروسہ نہیں کا کوئی
پڑھیں:
بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مشعال ملک
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ میرے لئے کراچی پریس کلب میں خطاب کرنا اعزاز کی بات ہے، کراچی آتے ہی مجھے بہت پیار اور محبت ملی ہے، آپ صحافیوں نے مسئلہ کشمیر کو بہت اہمیت دی ہے، سب کو سچ دکھانا کراچی پریس کلب کا طرہ امتیاز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آنے کا مقصد 5 اگست کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا، میں نے بابائے قوم کے مزار سے اس جدوجہد کا آغاز کیا، یاسین ملک تہاڑ کی جیل میں ہیں، 11 سال ہوگئے ہیں ہمیں یاسین ملک سے جدا ہوئے، آپ نے شاید ہی دنیا کی تاریخ میں یاسین ملک جیسا قیدی دیکھا ہوگا، انہیں فیملی سے بات کی اجازت نہیں، ججز ایک کے بعد ایک فیصلہ سنا رہے ہیں، یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔