سابق بھارتی اداکارہ ثناخان کے گھرصف ماتم بچھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
ثنا خان نے 2005 میں ایک مختصر بجٹ کی ہندی فلم ‘یہی ہے ہائی سوسائٹی’ سے فلمی نگری میں قدم رکھا اور 50 سے زائد کمرشلز میں کام کیا,وہ ‘جرنی بومبے تو گووا’، ‘ہلہ بول’، ‘جے ہو’ اور ‘وجہ تم ہو’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں تاہم اصل شہرت انہیں بگ باس، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے ریئلٹی شوز میں شرکت کر کے ملی تاہم سال 2020 سے ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں مداحوں نے بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شروع کردیا جب وہ زیادہ تر پوسٹس میں حجاب لیتی اور مذہبی پوسٹس کرتی نظر آئیں جس کے بعد اسی سال ثنا خان نے شوبز کی زندگی کو مکمل ترک کرتے ہوئے دین کی راہ اپنائی اور 8 اکتوبر 2020 کو اپنے اسے فیصلے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا,بعدازاں 21 نومبر 2020 کو انہوں نے مذہبی شخصیت مفتی انس سید سے بھارتی شہر سورت میں شادی کرلی تھی۔
جوڑے کے 5 جولائی 2023 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے معروف مذہبی اسکالر طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا تھا جس کے بعد رواں سال جنوری میں انہوں نے دوسرے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھاتاہم آج ثنا خان پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے کیوں کہ ان کی والدہ علالت کے بعد انہیں داغِ مفارقت دے گئیں۔
اس بارے میں ایک انسٹاگرام اسٹوری میں اطلاع دیتے ہوئے ثنا نے لکھا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون، میرے پیاری والدہ مسز سعیدہ خرابی صحت سے نبرد آزما رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعائیں میری والدہ کے کام آئیں گی، اور نمازِ جنازہ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمازِ عشا کے بعد ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ سال 2009 میں ثنا خان کی والدہ کو برین ہیمبرج ہوا تھا اور وہ طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ مہمان ٹیم نے 281 رنز کا ہدف 48.5 اوورز میں مکمل کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز بنائے۔ ایون لیوس 60، شائے ہوپ 55، اور راسٹن چیز 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نسیم شاہ نے 3 اور صائم ایوب، صفیان مقیم، اور آغا سلمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Here’s ???????? Pakistan’s playing XI for the 1st ODI vs West Indies ????#WIvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/67gq4XRFkb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 8, 2025
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی20، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے حسن نواز نے ناقابلِ شکست 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ محمد رضوان نے 53، بابر اعظم نے 47، اور حسین طلعت نے 41 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے شامر جوزف نے 2 وکٹیں لیں۔
اس جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں