مختلف حادثات و واقعات میں میاں بیوی سمیت 15 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مانسہرہ/ سوات/ کوئٹہ/ چارسدہ (صباح نیوز) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف حادثات و اقعات کے دوران میاں، بیوی سمیت 15 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سیر و تفریح کی غرض سے ناران جانے والے جوڑے کی گاڑی مانسہرہ کے سیاحتی مقام لڑی کاغان میں گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا 6 بیٹا معجزاتی طورپر بچ گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق حضرو اٹک سے تھا اور ہانگ کانگ میں رہائش
پذیرتھے۔ علاوہ ازیں سوات کے علاقے گوگدرہ میں ایک بچی سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کار سامنے سے آنے والی ڈائیوو بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بونیر سے تھا، سیر و تفریح کیلیے سوات آئے تھے۔ دوسری جانے کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر بس اور پیٹرول سے بھرے لوڈر رکشے میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 6 مسافر جھلس کر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ فائر بریگیڈ نے بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔ علاوہ ازیں چارسدہ تھانہ ترناب کی حدود میں شام کے وقت ہمسایوں کے درمیان زبانی تکرار فائرنگ میں تبدیل ہوگئی، فائرنگ کا نیتجے میں 4افراد جاںبحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد جاں
پڑھیں:
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار بیوی سمیت شہید
لکی مروت (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار معراج الدین اور ان کی اہلیہ شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تتہ باشی خیل کے علاقے میں پیش آیا۔ معراج الدین اپنی بیوی کے ساتھ رکشے میں تترخیل سے گاؤں تتہ باشی خیل جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ معراج الدین بلوچستان میں بطور کلرک فرائض انجام دے رہے تھے۔
یہ واقعہ اس علاقے میں پیش آنے والا پہلا حملہ نہیں۔ اس سے قبل لکی مروت کے خیروخیل پکہ کے قریب بھی دہشت گردوں کی فائرنگ میں دو پولیس اہلکار، حکمت اللہ اور خان بہادر، شہید ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پر تھے اور موٹرسائیکل پر ڈاک لینے مختلف تھانوں جا رہے تھے۔ حکمت اللہ تھانہ پیزو جبکہ خان بہادر تھانہ شہباز خیل میں تعینات تھے۔ حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
علاقے میں ان واقعات کے بعد خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
Post Views: 7