پاکستان اور یو اے ای کا مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
فوتو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ڈپلومیٹک ویزا استثنیٰ، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ابوظبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس کی صدارت وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے کی۔
اجلاس کے دوران تجارت، توانائی اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بین الوزارتی رابطہ کاری کو بھی فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر پروپیگنڈا، ڈی جی کی وضاحت
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ڈی جی پاسپورٹ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اسرائیل سے متعلق نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر وضاحت دی ہے۔
نئے پاسپورٹ ڈیزائن پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی میں بحث ہوئی۔
اجلاس کے دوران ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ پاسپورٹ کا صرف ڈیزائن تبدیل کیا گیا اور سیکیورٹی فیچر مضبوط بنائے ہیں، اسرائیل سے متعلق پاسپورٹ پر واضح طور پر لکھا گیا ہے۔
سینیٹرز کے پاسپورٹ مسائل حل کرنے پر کمیٹی نے ڈی جی پاسپورٹ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔