کیا ہانیہ عامر کو ’’سردار جی 3‘‘ سے مصنوعی ذہانت سے ہٹایا جائے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کی تازہ بحث کا مرکز بننے والی فلم سردار جی 3 ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے، جہاں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تبدیل کرنے کی اطلاعات نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔
بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد یہ خبر ایک افواہ کے طور پر سامنے آئی، لیکن تیزی سے آن لائن فضا میں پھیلتی چلی گئی۔
فلم کے ہیرو دلجیت دوسانجھ، جو اپنی نرم مزاجی اور فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث دونوں ملکوں میں خاصے مقبول تھے، اس وقت بھارت میں تنقید کی زد پر ہیں۔ جس کی وجہ پاکستان سے اُن کی قربت، خصوصاً ہانیہ عامر کے ساتھ اُن کا کام ہے۔ جہاں پاکستان میں دلجیت کو ہیرو سمجھا جا رہا ہے، وہیں بھارت میں ان کے خلاف نفرت انگیز مہم چل رہی ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر کام کرنے کی پابندی کے بعد رواں برس متعدد فلموں کو روک دیا گیا، جن میں سب سے پہلے فواد خان کی فلم عبیر گلال کو شیلف کر دیا گیا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ سردار جی 3 کا انجام بھی یہی ہو گا، لیکن 22 جون کو جب فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو ان تمام قیاس آرائیوں کو جھٹلا دیا گیا۔ ٹریلر میں نہ صرف ہانیہ عامر کے سینز شامل تھے، بلکہ وہ مرکزی کرداروں میں نمایاں نظر آئیں۔
دلجیت دوسانجھ نے دباؤ کے باوجود فلم کو اوورسیز میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن بھارت میں ان کی حمایت کرنے والے ساتھی فنکاروں نے مکمل خاموشی اختیار کر لی۔ نہ کسی نے ٹریلر شیئر کیا، نہ کوئی تبصرہ سامنے آیا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دلجیت اس وقت انڈسٹری میں تنہا کھڑے ہیں۔
دلجیت کی اس ’جرأت‘ پر بھارتی سوشل میڈیا دو حصوں میں بٹ چکا ہے۔ ایک طرف میکا سنگھ اور بی پراک جیسے نامور فنکار تنقید کر رہے ہیں، تو دوسری جانب فلم اور دلجیت کے بائیکاٹ کی مہم بھی زور پکڑ رہی ہے۔
سب سے دلچسپ موڑ وہ ہے جہاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ہانیہ کے سینز کسی بھارتی اداکارہ سے دوبارہ شوٹ کرائے جائیں گے۔ جب ٹریلر میں ہانیہ کی موجودگی نے اس دعوے کو غلط ثابت کیا، تو اب نئی چہ مگوئیاں جنم لے رہی ہیں: کیا ہانیہ کو AI کے ذریعے فلم میں برقرار رکھا جائے گا؟ یعنی ان کے چہرے پر کسی اور کا چہرہ لگا دیا جائے گا تاکہ فلم بھارت میں ریلیز کی جا سکے۔
یہ قیاس آرائیاں اپنی جگہ، لیکن فلم کے پروڈیوسرز اور دلجیت دوسانجھ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ ایسے میں سچ کیا ہے اور افواہ کیا، یہ جاننے کے لیے شاید مداحوں کو فلم کی ریلیز تک انتظار کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ سردار جی 3 کو 27 جون کو اوورسیز شائقین کے لیے ریلیز کیا جا رہا ہے، اور ہانیہ عامر کے پاکستانی فینز اس لمحے کے لیے خاصے پُرجوش ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر بھارت میں
پڑھیں:
ممکنہ طور پر اسٹبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت سے ہٹایا جائے: سلیم بخاری کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سلیم بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ ممکنہ طور پر اسٹبلشمنٹ مطالبہ کر رہی ہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ معاملہ ابھی ڈھکا ہواہے لیکن آنے والے دنوں میں کھل کر سامنے آنے والا ہے ۔
سینئر صحافی سلیم بخاری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح عثمان بزدار کے معاملے پر اسٹبلشمنٹ اور عمران خان کے درمیان تلخی تھی اسی طرح کی تلخی خواجہ آصف کے معاملے میں دکھائی دیتی ہے ، جس طرح مطالبہ کیا گیا تھا کہ عثمان بزدار کو ہٹا دیں اور شائد اب یہ مطالبہ بھی ہو رہاہے کہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع سے ہٹا دیا جائے ، یہ ایک تنازع ہے ، جو شائد ابھی تک ڈھکا ہے اور آنے والے دنوں میں سامنے آنے والا ہے ، ن لیگ اور یہ اتحادی حکومت فی الحال اسٹبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی پنگا کرنا برداشت نہیں کرسکتی ، اگر کریں گے تو نتائج کو بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہیے ، کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرورہے ۔
عمر ایوب کی ضمانت کی درخواستیں خارج
خواجہ آصف کو لے کر موجودہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک تلخی ہے اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ خواجہ آصف کو ہٹایا جائے سب کچھ ٹھیک نہیں ہے کہیں نہ کہیں کوئی خرابی ضرور ہے ! سلیم بخاری ۔۔۔ pic.twitter.com/5fUzUHlo0h
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 8, 2025مزید :