UrduPoint:
2025-09-26@09:02:01 GMT

خاتون برہنہ اورقابل اعتراض تصاویرشیئر کرنے کا معاملہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

خاتون برہنہ اورقابل اعتراض تصاویرشیئر کرنے کا معاملہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2025ء) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای) راولپنڈی نے خاتون کی برہنہ اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیو واٹس ایپ گروپ میں شئیر کرنے اور بلیک میلنگ میں مطلوب بھائی بہنوں پر مشتمل 3 رکنی گروہ گرفتار کرلیا مسما? (م ق) نامی متاثرہ خاتون کی شکائیت پر گرفتار ہونے والے گروہ میں شامل بہنوں تسمیہ فاروق، صائمہ نورین اور ان کا بھائی عامر فاروق شامل ہیں ملزمان شہریوں کو نفسیاتی جال میں پھنسا کر ان کی نجی زندگی کو نشانہ بناتے رہے متاثرہ لڑکیوں سے دوستی کے بعد مذکورہ بہنیں اپنے بھائی سے ان کا تعارف کرواتی تھیں اور قربت بڑھنے پر غیر اخلاقی و غیر قانونی نوعیت کی ویڈیوز اور تصاویر خفیہ طور پر تیار کی جاتیں بعد ازاں اس مواد کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ افراد کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم وصول کی جاتی متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود الحسن ستی کی ہدایت پر سرکل انچارج ندیم احمد خان نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے فون قبضے میں لئے فون ڈیوائسز کی فرانزک جانچ سے قابل اعتراض ویڈیوز، تصاویر اور چیٹس برآمد ہوئیں جس پر ملزمان کے خلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کی سیکشن 20 اور 21 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعات 109 اور 383 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم علی خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ قائمہ کمیٹی کی سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش
  • خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
  • کراچی: شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون کی بھائی کے گھر آکر خود سوزی، دوران علاج دم توڑ گئی
  • لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔
  • کراچی: پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو سگے بھائی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
  • اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
  • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • اینکر امتیاز میر اور بھائی پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج
  • عدالتوں سے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں  کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عدالتوں سے غیر حاضر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم