چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم کی اطالوی مین اسٹریم میڈیا میں وسیع پزیرائی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر،چائنا میڈیا گروپ کی پروڈیوس کردہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” مین اسٹریم اطالوی میڈیا پر نشر کی جائے گی۔ اس پروگرام کا “پری ویو” اٹلی کے 40 سے زیادہ مین اسٹریم میڈیا اداروں پر پیش کیا گیا جسے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وسیع پزیرائی ملی ہے۔
یہ پروگرام شان دار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتا ہے، اور ثقافت کی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتا ہے، ساتھ ہی ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تاریخی تسلسل کے تحفظ کے بارے میں ان کے جذبات کو بھی دکھاتا ہے۔ پروگرام میں ان مقامات کی عکاسی کی گئی ہے جہاں شی جن پھنگ نے اپنے فرائض انجام دیے، ایسے لوگوں کے انٹرویوز لیے گئے جو ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں، اور واضح اور متاثر کن مثالیں پیش کی گئی ہیں۔اس پروگرام کے ذریعے غیر ملکی ناظرین چین کی اُن عملی کوششوں کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید دور میں تہذیب کی اصل کی جستجو اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے کی جا رہی ہیں، اور چینی ثقافت کی طویل تاریخ، اس کے وسیع اور گہرے مفہوم و افکار، اور اس کی مقبولیت کی کھلی صلاحیت کو جان سکتے ہیں۔اسی روز سی ایم جی کے تحت ایک تصویری نمائش کی ثقافتی سرگرمی بھی شروع ہو گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گلشن اقبال ٹاؤن میں وسیع پیمانے پر جراثیم کش چھڑکاؤ کی مہم کاآغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں حالیہ بارشوں کے بعد ملیریا، ڈینگی اور دیگر موذی امراض سے بچاؤ کے لیے وسیع پیمانے پر جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیاہے جس کی افتتاحی تقریب ڈسکو بیکری کے نزدیک ہوء ، جہاں امیر ضلع شرقی جماعت اسلامی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کرکے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے گاڑیوں کو یونین کمیٹی میں روانہ کیا اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین آصف حسن، محمد آصف آزاد، عادل محمد خان، جماعت اسلامی کے رہنما کامران چشتی، ناظم علاقہ نبیل فاروقی سمیت دیگر معززین اور بڑی تعداد میں علاقہ مکین بھی موجود تھے۔امیر ضلع شرقی نعیم اختر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات ہوں یا نہ ہوں، ہم عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 برس سے صوبے پر حکمرانی کے باوجود کراچی سمیت صوبہ سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے جماعت اسلامی کے ٹاؤن چئیرمینز استطاعت سے بڑھ کر عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں. چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے بتایا کہ اسپرے مہم 8 دن تک بلا تعطل جاری رہے گی، جس کے دوران ہر یوسی میں 8 گاڑیوں کے ذریعے اسپرے کیا جائے گا۔