WE News:
2025-08-10@10:25:42 GMT

’لو گُرُو‘ کی شاندار کامیابی، 16 دن میں 70 کروڑ کا بزنس

اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT

’لو گُرُو‘ کی شاندار کامیابی، 16 دن میں 70 کروڑ کا بزنس

عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم لو گُرُو نے محض 16 دنوں میں 70 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کرکے ملکی فلمی صنعت میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرُو کامیابیاں سمیٹ رہی ہے،فلم نے ابتدائی 3 روز میں ہی 15 کروڑ روپے کما کر سب کو حیران کیا، جبکہ اب یہ کمائی بڑھ کر 70 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے، جو فلم کے 25 کروڑ روپے کے بجٹ سے 3 گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پیٹرول کے پیسے نہیں تھے کیا؟‘، فلم لو گرو کے سین پر لوگوں نے یہ تبصرے کیوں کیے؟

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لو گرُو نے 37 کروڑ روپے کمائے، جب کہ بیرونِ ملک سے 33 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔ سب سے زیادہ غیرملکی کمائی برطانیہ میں ہوئی، جہاں لو گُرُو نے بھارتی فلم ہاؤس فل 5 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9 روز میں 75 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 2 کروڑ 65 لاکھ روپے) کا بزنس کیا۔

فلم کی مجموعی کامیابی کے حوالے سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ جلد 100 کروڑ روپے کا تاریخی ہندسہ عبور کرسکتی ہے، جو کسی بھی پاکستانی فلم کے لیے ایک غیر معمولی کارنامہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے اکشے کمار کی ’ہاؤس فُل 5‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

یاد رہے، فلم کی ریلیز سے قبل ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ لو گُرُو کی تیاری پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور انہیں 50 کروڑ روپے تک کمائی کی امید تھی، تاہم فلم نے اس ہدف کو پیچھے چھوڑ کر نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بزنس پاکستان لولی ووٖڈ ماہرہ خان ہمایوں سعید.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ماہرہ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید کروڑ روپے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج پر 1 کروڑ روپے جرمانہ تجویز

فائل فوٹو 

پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور 1 کروڑ روپےجرمانہ تجویز دے دی گئی۔

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔

سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ آخر پیٹرولیم سیکٹر کی ڈیجیٹلائزیشن کا خرچ عوام کی جیب سے جائے گا، پیٹرولیم ترمیمی بل 2025 کے ذریعے کیا نیا کرنا ہے جو یہ بل لایا گیا ہے، ملک میں غیر قانونی پیٹرول پمپس نہیں ہونے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ادارے کے سی ای او کا 32 ماہ میں 35 کروڑ 50 لاکھ کے فوائد لینے کا انکشاف
  • وزارت حج کے کھاتوں میں 42 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • نیب نے 6 ماہ میں 547 ارب 31 کروڑ روپے ریکور کرلیے
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایک اور کامیابی، صوبہ 31 برس پرانے قرض سے آزاد ہوگیا
  • پنجاب حکومت 3 دہائیوں بعد مقامی بینک کے قرضوں کے بوجھ سے آزاد
  • سال2025 کے دوران نیب نے 547 ارب 31 کروڑ روپے کی ریکوری کی
  • پنجاب اسمبلی کا ایک سال کا بجلی کا بل 15 کروڑ روپے 
  • اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں 15 کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج پر 1 کروڑ روپے جرمانہ تجویز
  • بے نظیر ہیو من ریسورس، ڈھائی کروڑ روپے کے ٹھیکوں پر افسران کی کمائی