سکردو، کمانڈر ایف سی این اے کی علماء کرام سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کو تحمل، برداشت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ اس مقدس مہینے میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے سکردو میں جید علماء کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے اور رواداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کو تحمل، برداشت اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے درخواست کی کہ اس مقدس مہینے میں امن اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ علماء کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی اشتعال انگیزی کا حصہ بننے سے گریز کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے معروف عالمِ دین شیخ حسن جعفری کی عیادت کے لیے انکے گھر بھی گئے اور خیریت دریافت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمانڈر ایف سی این اے علماء کرام سے محرم الحرام
پڑھیں:
عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے: ساحر لودھی
ساحر لودھی نے اک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر پر ہر جمعرات جاتا ہوں، عامر لیاقت میرے دوست اور بھائی تھے، عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم لوگوں کو بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ہر آدمی نے ان پر تنقید کی، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیجیے، انہوں نے فضائی سفر چھوڑ دیا تھا وہ گاڑی میں اسلام آباد جایا کرتے تھے۔انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ عمر شریف اور میعن اختر میرے روحانی استاد ہیں، عمر شریف کے گھر گیا وہ بار بار کھانے کا پوچھ رہے تھے، معین اختر سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ بہت بیمار تھے، ان کو کہا ان کیلئے دوا بھجوا رہا ہوں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ساحر لودھی کا کہنا تھاکہ معین اختر مجھے پھٹی جینز پہننے پر ڈانٹتے تھے کہ بیوقوف آدمی جینز پہننا بند کرو تم کو سوٹ میں رہنا چاہیے، وہ مجھے کہتے تھے کہ میں تمہیں ماروں گا ٹائی پہنا کرو۔عمر شریف کے ذکر پر ساحر لودھی آبدیدہ ہوگئے اور ایک واقعہ بتایاکہ میں شادیوں میں نہیں جاتا اور جاتا ہوں تو جلدی نکلنے کی کرتا ہوں، ایک شادی میں لیٹ گیا اور بس 5 منٹ ملاقات کی اور تصویر لی اور میں واپس نکل رہا تھا تو عمر شریف اندر آرہے تھے تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا رک جاؤ تم ہوتے ہو تو میرا دل لگ جاتا ہے، ادھر ہی رہو میرے ساتھ چلو۔ ان کا کہنا تھاکہ عمر شریف کہتے تھے جب تم ہوتے ہو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔