فریحہ بتول:شہر میں پری مون سون بارش کے باعث فضائی نمی میں اضافہ اور تکنیکی مشکلات کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گاڑیوں کی ایمیشن (دھواں خارج ہونے) کی ٹیسٹنگ کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا .

ڈی جی عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ بارش سےشہریوں کوآج بوتھس پرمشکل کاسامناہوگا، آج شہرمیں گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ روک دی گئی ہے، شاہراؤں پرممکنہ پانی جمع ہونےکی صورت میں شہریوں کومشکل کاسامناہوسکتا ہے۔

لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی 

اُنہوں نے مزید کہ کہ ایمیشن ٹیسٹنگ فورس کو بارش سےبچانے کیلئےٹیسٹنگ معطل کی گئی،بارش تھمنےپرکل ایمیشن ٹیسٹنگ بحال کی جائےگی۔

 

 
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

گاڑی خریدنے کا ارادہ ہے؟ پاکستان میں نئے قوانین نے سب بدل دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں گاڑیوں سے متعلق نئے اور جامع قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں جن کا مقصد سڑکوں پر محفوظ، معیاری اور ماحول دوست گاڑیاں یقینی بنانا ہے۔ اب درآمد شدہ یا مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کو 62 مختلف حفاظتی اور فنی معیارات پر پورا اترنا ہوگا، جب کہ اس سے پہلے یہ تعداد صرف 17 تھی۔ یہ اقدام آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے اور عالمی معیار تک پہنچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ان ضوابط کو وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) نے جاری کیا ہے۔

درآمد شدہ گاڑیوں پر یہ قوانین یکم اکتوبر 2025 سے لاگو ہو چکے ہیں، جبکہ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر یہ ضوابط یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے درآمد کنندگان کو اپنی گاڑیوں کا معائنہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ اداروں سے کرانا ہوگا، جن میں جاپان کے JEVIC اور JAAI، جنوبی کوریا کا KTL اور چین کا CAERI شامل ہیں۔ یہ ادارے گاڑیوں کی حفاظت، معیار اور ماحول سے مطابقت کا جائزہ لیں گے۔

نئے قوانین کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی خصوصی اور سخت جانچ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں بیٹری کی طاقت اور عمر، چارجنگ سسٹم کی مطابقت، حادثات میں محفوظ رہنے کی صلاحیت اور بیٹری کی ری سائیکلنگ کی اہلیت کو لازمی طور پر جانچا جائے گا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور موسلا دھار بارش، متعدد علاقوں میں بجلی معطل
  • انڈونیشیا : ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل
  • حیدرآباد: دریائے سندھ میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں مکین سڑک کنارے عارضی خیموں میں زندگی بسر کررہے ہیں
  • افغان وزیر خارجہ پر سفری پابندی میں عارضی نرمی، بھارت کا ممکنہ دورہ اہم پیشرفت قرار
  • ججز کا صرف عارضی تبادلہ ہو سکتا ہے، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شکیل احمد کا اختلافی نوٹ
  • پنجاب میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی مفت سہولت ختم کردی گئی
  • گاڑی خریدنے کا ارادہ ہے؟ پاکستان میں نئے قوانین نے سب بدل دیا
  • نئی پالیسی کے تحت امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتیں کیا ہوں گی؟
  • غیر قانونی اور ضبط شدہ گاڑیوں کے حوالے سے اہم اجلاس میں کیا طے پایا؟
  • ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک