190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سٹی42 : اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
’’ٹرمپ کی طرح بے اعتبار حالات ‘‘
سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہے،سماعت کے دوران نیب نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ سماعت کی نئی تاریخ آرڈر میں درج کر دی جائے گی۔
سماعت ملتوی ہونے پر بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے شکوہ کیا کہ ’آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، پیر کو کیس مقرر کر لیں اور مجھے سنا جائے۔‘ انہوں نے پراسیکیوشن کو مزید کہا، ’کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟‘اس پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیا، ’بالکل کھیلیں گے۔‘
اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت نے طلب کرلیا
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہاکہ اس کیس میں 14 سال کی سزا ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اسے عام کیس کی طرح ڈیل کیا جائے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مزید دو مقدمات کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔
مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔
مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔