راولپنڈی؛ شوہر نے تین بچوں کی موت کا مقدمہ اہلیہ پر درج کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔
پولیس نے واضح کیا کہ افسوسناک واقعے میں قتل کے شواہد سامنے آئے تو ذمہ دار کوئی بھی ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ناشتہ کرنے اور دودھ پینے کے بعد بچوں اور والدہ کی حالت غیر ہوگئی تھی تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل بچے دم توڑ گئے جبکہ والدہ زیر علاج ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
مشعال ملک کا صدر ٹرمپ کو خط، شوہر سے انصاف کے لیے مدد مانگ لی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(فائل فوٹو)
اسلام آباد:۔ بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے یاسین ملک کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے خط میں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے انسانی بنیادوں توجہ کی ضرورت ہے۔ مشعال حسین ملک نے خط وائٹ ہاﺅس پورٹل کے ذریعے بھےجا ہے۔
خط میں انہوں نے یاسین ملک کے لیے عالمی مداخلت اور انصاف کی درخواست کی ہے اور لکھا ہے کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی امید نہیں، یاسین ملک کی زندگی خطرے میں ہے، یاسین ملک کو فوری طبی سہولت اور قانونی حقوق دیے جائیں۔ یاسین ملک نے ہمیشہ امن اور مکالمے کا راستہ اختیار کیا یہ سیاست نہیں، ایک بیوی اور ماں کی انسانی اپیل ہے، اگر جان بچی تو یہ امن نہیں، دلوں کا نوبل ہوگا۔
انہوں نے خاندان کے ملاپ اور انسانی عظمت کے احترام کی درخواست کی ہے، مشعال حسین ملک نے یاسین ملک کے لیے سزائے موت کی 10 نومبر کو ہونے والی عدالتی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔